اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Centre tells SC: ’ازدواجی حقوق کےتحفظ کیلئےشوہراور بیوی دونوں ذمہ داری‘ مرکزی حکومت نےحلف نامہ میں کی وضاحت

    ۔ رضاکارانہ جنسی ملاپ شادی کا ایک لازمی حصہ ہے۔

    ۔ رضاکارانہ جنسی ملاپ شادی کا ایک لازمی حصہ ہے۔

    Centre tells SC: حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ دوسرے لفظوں میں شادی کے کسی بھی فریق کو یہ قانون اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ اپنے شریک حیات سے بنا معقول وجہ کے علیحدگی اختیار کرے۔ ازدواجی حقوق کے سلسلے میں شوہر اور بیوی دونوں ذمہ دار ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Hyderabad | Mumbai | Gujarkheda | Lucknow
    • Share this:
      مرکزی حکومت نے پیر کے روز سپریم کورٹ (Supreme Court) میں ازدواجی حقوق سے متعلق قانون کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ازدواجی حقوق کی بحالی ایک قانونی ذمہ داری ہے جو ایک کسی بھی جوڑے کو شادی کے بندھن سے باندھتی ہے جسے صرف طلاق کے ذریعے منقطع کیا جاسکتا ہے۔ یہ جوڑے میں سے کسی کو بھی عدالت میں پیش ہونے اور اپنے کیس کو لڑنے کا حق فراہم کرتا ہے۔

      اپنا حلف نامہ جمع کراتے ہوئے مرکز نے اس بات کو برقرار رکھا کہ ہندو میرج ایکٹ (Hindu Marriage Act) اور ازدواجی حقوق کی بحالی سے متعلق اسپیشل میریج ایکٹ (Special Marriage Act) میں مناسب شق یہ واضح کرتی ہے کہ ایک بار جب دو افراد شادی کرلیتے ہیں، تو انہیں یا تو اپنی شادی کے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا یا پھر وہ اس رشتہ کو ختم کر سکے۔

      حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ دوسرے لفظوں میں شادی کے کسی بھی فریق کو یہ قانون اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ اپنے شریک حیات سے بنا معقول وجہ کے علیحدگی اختیار کرے۔ ازدواجی حقوق کے سلسلے میں شوہر اور بیوی دونوں ذمہ دار ہیں۔ شادی کو جاری رکھنا یا کم از کم اس پر ایماندارانہ کوشش کرنا ایک جائز ریاستی مفاد ہے، حکومت نے اس قانون کو جائز قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ شادی اور خاندان کے ادارے کی حفاظت کرنا مقننہ کا آئینی فرض ہے۔

      یہ بھی پڑھئے:


      جموں و کشمیر کے شوپیاں میں گولیوں سے چھلنی لاش ملی، جانچ میں پولیس مصروف


      یہ بھی پڑھیں:

      Karnataka Hijab Row: ڈریس کوڈ طے نہیں تو کیا لڑکیاں مڈی۔ منی یا جو چاہے پہن سکتی ہیں : سپریم کورٹ

      اس میں کہا گیا ہے کہ ازدواجی حقوق کی بازیابی کا مقصد شادی کے ادارے کو محفوظ رکھنا ہے اور اس کا مقصد محض جنسی تعلق نہیں ہے، بلکہ ازدواجی حقوق کی بحالی کا مقصد اجنبی فریقین کے درمیان صحبت کرنا ہے اور یہ ایک سماجی مقصد کی مدد کے طور پر کام کرتا ہے۔ شادی کے ٹوٹنے کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات بھی کیے جانے چاہیے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: