உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فساد کا الزام لگنے پر عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی نے کہا : ثبوت ہے تو پھانسی دیدو

    نئی دہلی : پنجاب کے مالیر کوٹلہ میں مقدس قرآن کریم کی بے حرمتی کے معاملے میں پولیس نے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی پر مقدمہ درج کیا ہے ۔

    نئی دہلی : پنجاب کے مالیر کوٹلہ میں مقدس قرآن کریم کی بے حرمتی کے معاملے میں پولیس نے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی پر مقدمہ درج کیا ہے ۔

    نئی دہلی : پنجاب کے مالیر کوٹلہ میں مقدس قرآن کریم کی بے حرمتی کے معاملے میں پولیس نے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی پر مقدمہ درج کیا ہے ۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : پنجاب کے مالیر کوٹلہ میں مقدس قرآن کریم کی بے حرمتی کے معاملے میں پولیس نے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی پر مقدمہ درج کیا ہے ۔ اس معاملے میں گرفتار ایک شخص نے دعوی کیا ہے کہ اسے ممبر اسمبلی نے اس کام کے لئے 1 کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ پولیس اب وارنٹ لے کر رکن اسمبلی سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے ۔

      خیال رہے کہ گزشتہ جمعہ کو مالیر کوٹلہ میں نامعلوم افراد نے قرآن کریم کے صفحات پھاڑ کر مسلم طبقہ کے علاقے میں پھینک دیے تھے ۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تھی  اور مشتعل افراد نے مقامی اکالی دل ممبر اسمبلی کے گھر پر توڑ پھوڑ کی تھی  ۔ بعد میں اس معاملے میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ۔

      اب ان گرفتار افراد میں سے ایک اہم وجے نے الزام لگایا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے دہلی کے مہرولی سے رکن اسمبلی نریش یادو نے اس کی سازش رچی تھی ۔  پنجاب پولیس کی ریمانڈ کے دوران وجے نے الزام لگایا ہے کہ اسی رکن اسمبلی کے کہنے پر اس نے مسلم اکثریتی مالیر کوٹلہ میں کشیدگی پھیلانے کے لیے قرآن کے صفحات پھاڑنے کی سازش رچی تھی ۔

      ادھر ممبر اسمبلی نریش یادو نے اسے سازش قرار دیا ہے ۔ نریش یادو کے مطابق  ان کے ساتھ تمام ہندو، مسلمان اور سکھ ہیں اور اسی سے گھبرا کر یہ سازش رچی گئی ہے  ۔ بی جے پی اور اکالی دل اس سازش کے پیچھے ہو سکتے ہیں ۔ میرے خلاف کوئی ثبوت ہو ، تو دیجئے ۔ الزام ثابت ہوں تو پھانسی پر چڑھا دیں ۔
      First published: