مرادآباد کے کٹگھر علاقے میں ہفتہ کی رات نماز تراویح پڑھنے کو لے کر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ راشٹریہ بجرنگ دل کے ریاستی صدر نے یہ الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کر دیا کہ ایک نئی روایت ڈالی جا رہی ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے کسی طرح لوگوں کو پرسکون کیا۔ لوگ ایک گودام میں تراویح کی نماز ادا کر رہے تھے۔ تاہم پولیس نے اتوار سے یہاں نماز نہ پڑھنے کو کہا تھا۔
کٹگھر تھانہ علاقہ کے لاجپت نگر میں ذاکر حسین کی اپنے گھر کے نیچے لوہے کا گودام ہے۔ انہوں نے محلے میں ہی گودام بنا رکھا ہے۔ ذاکر حسین کے اس گودام میں تین روز سے نماز تراویح ادا کی جا رہی تھی۔ نماز پڑھنے والوں میں ذاکر حسین کے اہل خانہ، رشتہ دار اور محلے کے لوگ بھی شامل تھے۔
راشٹریہ بجرنگ دل کے ریاستی صدر روہن سکسینہ ہفتہ کی رات ایک گودام میں اجتماعی نماز ادا ہونے کی اطلاع پر کارکنوں کے ساتھ گودام کے باہر پہنچے۔ کالونی کے کچھ اور لوگ بھی ان کے ساتھ وہاں آ گئے۔ ان لوگوں نے یہ الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ شروع کر دیا کہ ایک نئی روایت ڈالی جا رہی ہے۔ جس کے بعد نماز پڑھنے والے نمازیوں نے کہا کہ وہ اتوار کو اس گودام میں اجتماعی نماز نہیں پڑھیں گے۔ جس کے بعد گودام کے باہر احتیاطی فورس تعینات کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھئے:
سحری نبیﷺکی سنت ہے، سحری میں پئیں یہ5ہائی کیلوریز شیک، روزے کے دوران نہیں لگے گی بھوک۔پیاسRamazan 2023: رمضان المبارک میں صحت کا خاص خیال رکھنا کیوں ضروری ہے؟تراویح کیا ہوتی ہیںنماز تراویح کا پڑھنا مرد و عورت سب کے لئے سنت مؤکدہ ہے۔ اس کا چھوڑنا جائز نہیں اور تراویح کی جماعت سنت علی الکفایہ ہے۔ یعنی اگر تمام لوگ باجماعت نہ پڑھیں تو گناہگار ہوں گے اور اگر کچھ لوگ باجماعت ادا کر لیں تو گناہ نہیں۔قیامِ رمضان کی بڑی فضیلت ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو رمضان کی راتوں میں نماز پڑھنے کی ترغیب دیا کرتے تھے۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جس نے رمضان المبارک میں حصول ثواب کی نیت اور حالتِ ایمان کے ساتھ قیام کیا تو اس کے سابقہ (تمام) گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔