உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی میں کورونا کے ٹوٹے ریکارڈ ، 10774 نئے معاملات ، 48 اموات ، کیجریول نے کی یہ بڑی اپیل

    دہلی میں کورونا کے ٹوٹے ریکارڈ ، 10774 نئے معاملات ، 48 اموات ، کیجریول نے کی یہ بڑی اپیل

    دہلی میں کورونا کے ٹوٹے ریکارڈ ، 10774 نئے معاملات ، 48 اموات ، کیجریول نے کی یہ بڑی اپیل

    Coronavirus in Delhi : دہلی کے محکمہ صحت کے ذریعہ جاری کردہ بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10,774 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعدادسات لاکھ سے زائد 7,25,197 ہوگئی ہے ، جبکہ 5,158 مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس بیماری سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6,79,573 ہوگئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی میں اتوار کو کورونا وائرس نے سارے ریکارڈ توڑ دئے ہیں ۔ قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ہزار 774 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ 48 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ دہلی میں کل ٹیسٹ ایک لاکھ 14 ہزار 288 ہوئے تھے ، جس میں پازیٹیویٹی شرح 9.43 فیصد رہی ۔ یہ اعداد و شمار ڈرانے والے ہیں ۔ ادھر ملک کی راجدھنی دہلی میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے گلاب کے پھول کا سہارا لیا ہے ۔

      دہلی کے لاجپت نگر تھانہ کی پولیس اپنے اسٹاف کے ساتھ بھیڑ بھاڑ والے بازاروں میں گلاب کے پھول اور ماسک لے کر پٹرولنگ کررہی ہے ۔ لاوڈ اسپیکر کے ذریعہ علاقہ کے ایس ایچ او خود لوگوں کو ماسک لگانے اور سماجی فاصلہ پر عمل کرنے کی اپیل کرتے نظر آئے ۔

      دہلی کے محکمہ صحت کے ذریعہ جاری کردہ بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10,774 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعدادسات لاکھ سے زائد 7,25,197 ہوگئی ہے ، جبکہ 5,158 مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس بیماری سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6,79,573 ہوگئی ہے۔

      دارالحکومت میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح آج جزوری طور پر کم ہو کر 93.70 فیصد پر آ گئی ہے۔اس دوران 48 اور مریضوں کی موت سے مرنے والوں کا اعدادوشمار 11,283پر پہنچ گیا ہے۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح محض 1.56 فیصد رہ گئی ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔

      ادھر کورونا کو لے کر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پریس کانفریس کی ، جس میں انہوں نے کہا کہ دہلی میں کورونا کی خطرناک لہر چل رہی ہے ۔ دہلی سرکار لاک ڈاون نہیں لگانا چاہتی ، لیکن کل مجبوری میں کچھ پابندیاں لگائی گئی ہیں ۔ لوگوں سے اپیل ہے کہ گھر سے باہر تبھی نکلیں جب بہت ضروری ہو ۔

      یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: