ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کووڈ ۔19: گلوکارہ کنیکا کپور کی چھٹویں رپورٹ بھی آئی نگیٹیو، اسپتال سے ڈسچارج

بتادیں کہ کنیکا کپور 9 مارچ کو لندن سے واپس آئی تھیں ، جس کے بعد 20 مارچ کو انہوں نے کورونا پازیٹیو ہونے کی بات کو عام کیا تھا۔

  • Share this:
کووڈ ۔19: گلوکارہ کنیکا کپور کی چھٹویں رپورٹ بھی آئی نگیٹیو، اسپتال سے ڈسچارج
کووڈ ۔19: گلوکارہ کنیکا کپور کی چھٹویں رپورٹ بھی آئی نگیٹیو، اسپتال سے ڈسچارج: فائل فوٹو

لکھنؤ۔ بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپور (Kanika Kapoor) کو اتوار کی صبح ایس جی پی جی آئی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ پی جی آئی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ، کنیکا کپور کی چھٹی رپورٹ کے منفی آنے کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔ فی الحال بالی ووڈ گلوکارہ کو 14 دن تک اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہی رہنا پڑے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس عرصے میں کسی سے نہیں ملیں گی۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ اب خطرے سے باہر ہیں۔ اس سے قبل بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپور کی پانچویں رپورٹ بھی منفی آئی تھی۔


بتادیں کہ کنیکا کپور 9 مارچ کو لندن سے واپس آئی تھیں ، جس کے بعد 20 مارچ کو انہوں نے کورونا پازیٹیو ہونے کی بات کو عام کیا تھا۔ اس کے بعد ان پر خود کے کورونا پازیٹیو ہونے کی خبر چھپانے اور لاپرواہی برتنے کے الزام لگنے لگے تھے۔ حالانکہ گلوکارہ کا کہنا ہے کہ جب وہ ہندوستان واپس آئی تھیں تو ملک میں سیلف آئیسولیشن جیسا کوئی نظام نافذ نہیں کیا گیا تھا ، اس کے بجائے لوگ 10 مارچ کو ہولی کھیل رہے تھے۔ اس کے بعد لگاتار وہ چار کورونا ٹیسٹوں میں انفیکشن سے پازیٹیو پائی گئی تھیں۔


قابل ذکر ہے کہ کنیکا کپور کے ساتھ ایک ہولی پارٹی میں شریک ہونے کی وجہ سے راجستھان کی سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے سندھیا اور ان کے بیٹے دشینت سنگھ نے بھی خود کو آئیسولیشن میں رکھا ہوا ہے۔ بتا دیں کہ بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپور کے کئی ہائی پروفائل لوگوں سے رابطے میں آنے کی بات کہی گئی تھی۔ اس کے بعد افراتفری سی پھیل گئی تھی۔ آنا فانا میں انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔

First published: Apr 06, 2020 11:23 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading