ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ: میڈیکل اسٹاف کے ساتھ پولیس کے لیے بھی انفیکشن کا بڑا خطرہ ثابت ہو رہے ہیں کورونا متاثرین 

شہر کی جلی کوٹھی ہاٹ اسپاٹ سے گرفتار کیے گئے اس شخص کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد صدر تھانے کے دو داروغہ سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو ہوم کوارنٹین کر دیا گیا ہے۔

  • Share this:
میرٹھ: میڈیکل اسٹاف کے ساتھ پولیس کے لیے بھی انفیکشن کا بڑا خطرہ ثابت ہو رہے ہیں کورونا متاثرین 
میرٹھ: میڈیکل اسٹاف کے ساتھ پولیس کے لیے بھی انفیکشن کا بڑا خطرہ ثابت ہو رہے ہیں کورونا متاثرین 

میرٹھ ۔ یہاں کورونا پازیٹو مریض کے رابطے میں آئے پانچ پولیس اہلکاروں کو کوارنٹین کر دیا گیا ہے۔ شہر کی جلی کوٹھی ہاٹ اسپاٹ سے گرفتار کیے گئے اس شخص کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد صدر تھانے کے دو داروغہ سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو ہوم کوارنٹین کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ١١ اپریل کو جلی کوٹھی ہاٹ اسپاٹ کو سیل کرنے گئی پولیس ٹیم سے علاقے کے کچھ مقامی افراد نے بدسلوکی کی تھی اور پولیس پر پتھر پھیکنے کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا۔


اس معاملے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہے چار افراد کو گرفتار کرکے صدر تھانے کے لاک اپ میں بند کر دیا تھا۔ بعد میں کورونا ٹیسٹ میں اس ایک شخص کے پازیٹو پائے جانے سے انفیکشن کے خطرے کو لیکر  تھانے کے پولیس اسٹاف میں بےچینی بڑھ گئی تھی۔ متاثر شخص کے رابطے میں آئے پولیس اہلکاروں کو ہوم کوارنٹین کرنے کے  ساتھ ٹیسٹ بھی کرایا گیا اور تھانے کو سنیٹایز بھی کیا گیا ہے۔ اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد میڈیکل اسٹاف کے ساتھ انفیکشن سے بچ کر اپنی خدمات کو انجام دینا ایک بڑا چیلنج ثابت ہو رہا ہے۔


متاثر شخص کے رابطے میں آئے پولیس اہلکاروں کو ہوم کوارنٹین کرنے کے ساتھ ٹیسٹ بھی کرایا گیا اور تھانے کو سنیٹایز بھی کیا گیا ہے۔


اے ڈی جی میرٹھ زون کا کہنا ہے کہ سبھی میڈیکل اسٹاف اور پولیس اسٹاف کے لیے خود کو محفوظ رکھتے ہوئے اپنی خدمات کو انجام دینا بےحد ضروری ہے ، حفاظت کے لیے تمام طرح کے اقدامات اور انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کے لیے پی پی ای کٹ ، ماسک اور سینیٹائزر کا بھی انتظام کیا گیا ہے ، تھانوں کو بھی سینیٹایز کیا گیا ہے اور اس طرح کے کیبن بھی تیار کرکے انسٹال کیے جا رہے ہیں جو مختلف محکموں میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کے سینیٹائزشن کی ضرورت کو پورا کر رہے ہیں۔
First published: Apr 15, 2020 02:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading