ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مسلم مخالف پوسٹ کرنے والوں کے خلاف پولیس کی سخت کار روائی

تبلیغی جماعت کی آڑ میں سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کرنے اور ان کے خلاف افواہ پھیلانے والوں کے خلاف پولیس نے سخت کار روائی شروع کر دی ہے۔

  • Share this:
مسلم مخالف پوسٹ کرنے والوں کے خلاف پولیس کی سخت  کار روائی
تبلیغی جماعت کی آڑ میں سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کرنے اور ان کے خلاف افواہ پھیلانے والوں کے خلاف پولیس نے سخت کار روائی شروع کر دی ہے۔

تبلیغی جماعت کی آڑ میں سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کرنے اور ان کے خلاف افواہ پھیلانے والوں کے خلاف پولیس نے  سخت کار روائی شروع کر دی ہے۔ الہ آباد میں پولیس انتظامیہ ایسے عناصر پر سخت نگاہ  رکھ رہی ہے جو ایک مخصوص فرقے کے خلاف نفرت انگیز مواد وائرل کر رہے ہیں۔خاص طور سے مسلم فرقے کی طرف سے پولیس پر حملہ کرنے جیسے فرضی پوسٹ کرنے والوں کے خلاف   انتظامیہ کی طرف سے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔


گزشتہ دنوں الہ آباد میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک غیر ملکی شخص میں کوورونا پازیٹیو ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مواد کا سیلاب سے آ گیا ہے ۔سوشل میڈیا پر مسلمانوں کی طرف سے پولیس حملے اور اس فرقے پر کورونا پھیلانے جیسے بے بنیاد الزامات عائد کئے جا رہے ہیں ۔  پولیس انتظامیہ نے   اب ان معاملوں کو سنجیدگی سے لیا ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کار روائی کر رہی ہے جو سماج میں فرقہ وارانہ ااشتعال انگیزی پھیلانے کا کام کر رہے ہیں. شہر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں  لاک ڈاؤن کا پوری طرح سے عمل کیا جا رہا ہے ۔مساجد میں جمعے کی نمازکے ساتھ ساتھ  جماعت کے ساتھ پنچگانہ نماز بھی موقوف کر دی گئی ہے ۔الہ آباد میں ایک کورونا پازیٹیو ملنے کے بعد مسلم علاقوں میں لاک ڈاؤن مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔مسلم اکثریتی علاقوں میں جہاں جماعت تبلیغ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایسو لیٹ کیا گیا ہے،وہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔گرچے پولیس نے سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کار روائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پولیس ابھی ان لوگوں تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے جو منظم طریقے سے ایک مخصوص فرقے کے خلاف اپنی مہم چلائے ہوئے ہیں ۔

First published: Apr 08, 2020 11:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading