உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Covid-19: ممبئی اور دہلی میں کورونا کیسز میں تیزی سے کمی ، لیکن اس بات نے بڑھائی تشویش

    Covid-19: ممبئی اور دہلی میں کورونا کیسز میں تیزی سے کمی ، لیکن اس بات نے بڑھائی تشویش

    Covid-19: ممبئی اور دہلی میں کورونا کیسز میں تیزی سے کمی ، لیکن اس بات نے بڑھائی تشویش

    India Coronavirus News: ممبئی اور دہلی میں ایسے لوگوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، جنہیں اسپتال میں دیکھ بھال کی ضرورت ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسپتالوں میں داخل ہونے والوں کی تعداد اضافہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب کووڈ-19 کے معاملات لگاتار سات دنوں تک کم ہوتے رہے ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان میں گزشتہ ہفتے سے اب تک کورونا وائرس کے 17 لاکھ سے زیادہ نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اسپتال میں داخل ہونے کی شرح اور تیسری لہر میں اب تک کی بھیڑ، حالانکہ دوسری لہر کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے ، جس نے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو کگار پر دھکیل دیا تھا ۔ اس مرتبہ ملک میں خطرناک طریقہ سے بڑھ رہے کووِڈ 19 کیسز کیلئے نئے ویریئنٹ اومیکران کو ذمہ دار بتایا جا رہا ہے، جس نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے ۔

      پچھلے سات دنوں میں اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے پر این ڈی ٹی وی نے پایا کہ ممبئی اور دہلی میں ایسے لوگوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، جنہیں اسپتال میں دیکھ بھال کی ضرورت ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسپتالوں میں داخل ہونے والوں کی تعداد اضافہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب کووڈ-19 کے معاملات لگاتار سات دنوں تک کم ہوتے رہے ہیں ۔

      ہندوستان کی اقتصادی راجدھانی میں 11 جنوری سے 17 جنوری کے درمیان 7.24 فیصد سے 11.08 فیصد تک کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ 11 جنوری کو شہر میں 11,647 کیسز درج کئے گئے تھے، جب کہ پیر کو صرف 6,149 کیس تھے ۔ اس دوران دہلی میں 2.88 فیصد سے 3.19 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ 11 جنوری کو شہر میں 19,000 سے زیادہ معاملات درج کیے گئے تھے، جب کہ پیر کو قومی راجدھانی میں 11,684 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

      ملک میں ایکٹیو معاملات 17 لاکھ سے پار

      وہیں ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2.38 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعدفعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 17 لاکھ سے زائد ہونے کےساتھ ہی اس کی شرح 4.62 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثنا پیر کے روزملک میں 79 لاکھ 91 ہزار 230 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اب تک ایک ارب 58 کروڑ 4 لاکھ 41 ہزار 770 افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔

      منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 لاکھ 49 ہزار 143 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے دو لاکھ 38 ہزار 18 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی اور متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 76 لاکھ 18 ہزار 271 ہو گئی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: