ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں کورونا کی رفتار تھمی ، پازیٹیویٹی ریٹ میں زبردست گراوٹ، 10489 نئے معاملات ، 308 اموات

Coronavirus Cases in Delhi: دہلی حکومت کے ہیلتھ بلیٹن کے مطابق دہلی میں کورونا کے حالات اب سدھرنے لگے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں کورونا وائرس کے 10489 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور 308 افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔

  • Share this:
دہلی میں کورونا کی رفتار تھمی ، پازیٹیویٹی ریٹ میں زبردست گراوٹ، 10489 نئے معاملات ، 308 اموات
دہلی میں کورونا کی رفتار تھمی ، پازیٹیویٹی ریٹ میں زبردست گراوٹ، 10489 نئے معاملات ، 308 اموات

نئی دہلی : دہلی حکومت کے ہیلتھ بلیٹن کے مطابق دہلی میں کورونا کے حالات اب سدھرنے لگے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں کورونا وائرس کے 10489 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور 308 افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔ قومی راجدھانی دہلی میں کورونا انفیکشن پازیٹیویٹی شرح میں بھی مسلسل گراوٹ درج کی جارہی ہے ۔ دہلی میں اب پازیٹیویٹی کی شرح کم ہو کو ۔۔۔۔ تک پہنچ گئی ہے ۔ راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15189 لوگوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے ۔ وہیں اس وقت دہلی میں 48340 لوگ ہوم آئسولیشن میں اپنا علاج کرا رہے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں کل 73675 نموں کی کورونا جانچ کی گئی ہے ۔ وہیں مرنے کی شرح 1.50 فیصد تک پہنچ گئی ہے ، جو باعث تشویش ہے ۔


دہلی میں کم ہونے لگا کورونا کا قہر


بتادیں کہ دہلی میں کورونا کے اعداد و شمار میں مسلسل گراوٹ درج کی جارہی ہے ۔ بدھ کو بھی 13 ہزار کے آس پاس نئے معاملات سامنے آئے تھے اور 318 افراد کی موت ہوگئی تھی ۔ دہلی میں کورونا کی رفتار گزشتہ ایک ہفتہ سے 12 ہزار سے 15 ہزار کے درمیان رہی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پازیٹیویٹی شرح 14.2 فیصد رہی ۔


تقریبا 17 دنوں میں دہلی میں پازیٹیویٹی کی شرح روزانہ کی بنیاد پر آدھی سے بھی کم ہوگئی ہے ۔


بتادیں کہ گزشتہ 26 اپریل کو دہلی میں پازیٹیویٹی شرح 35 فیصد تھی ۔ تقریبا 17 دنوں میں دہلی میں پازیٹیویٹی کی شرح روزانہ کی بنیاد پر آدھی سے بھی کم ہوگئی ہے ۔ 26 اپریل کو دہلی میں آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کی پازیٹیویٹی شرح 45.1 فیصد تھی ، جو 13 مئی کو 17.1 فیصد پر آگئی ۔

ملک میں کورونا کے  3.62 سے زیادہ نئے معاملات

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کے 3.62 لاکھ سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں اور مسلسل دوسرے دن 4000 سے زیادہ مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ اس دوران ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1894991 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے بعد اب تک 17 کروڑ 72 لاکھ 14 ہزار 256 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی 362727 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 37 لاکھ 3 ہزار 665 ہوگئی ہے۔ وہیں 352181 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ، جس کے بعد کووڈ 19 کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 19734823 ہوگئی ۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 3710525 فعال معاملات ہیں ۔ اسی دوران 4120 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس کے بعد اس وبا کی وجہ سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 258317 ہوگئی ۔

ملک میں ری کوری کی شرح بڑھ کر 83.26 فیصد اور فعال معاملات کی شرح 15.65 فیصد رہ گئی ہے۔ اموات کی شرح اب بھی 1.09 فیصد ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 13, 2021 03:59 PM IST