உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    25 کروڑ گولیاں، 2800 کروڑ روپے کے فروخت: یہ ہے ہندوستان میں دو اینٹی کووڈ داوں کے فروغ کی کہانی

    25 کروڑ گولیاں، 2800 کروڑ روپے کے فروخت: یہ ہے ہندوستان میں دو اینٹی کووڈ داوں کے فروغ کی کہانی

    25 کروڑ گولیاں، 2800 کروڑ روپے کے فروخت: یہ ہے ہندوستان میں دو اینٹی کووڈ داوں کے فروغ کی کہانی

    Coronavirus Drugs Remdesivir News: ان دواوں کی فروخت 2020 میں لانچ ہونے کے بعد بالترتیب 2000 فیصد اور 700 فیصد سے زیادہ زیادہ بڑھ گئی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : کل 25 کروڑ گولیاں ، 50 لاکھ شیشیاں اور 2800 کروڑ روپے کی فرخت ۔۔۔۔ یہ اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ کس طرح سے ہندوستانیوں نے گزشتہ 15 مہینوں میں کورونا کی دو اہم دوائیں ریمڈیسور اور فیوی پیرویر خریدی ہے ۔ ان دواوں کی فروخت 2020 میں لانچ ہونے کے بعد بالترتیب 2000 فیصد اور 700 فیصد سے زیادہ زیادہ بڑھ گئی ہے ۔

      کورونا وائرس کی پہلی لہر میں انہیں دو دواوں کی بھاری کمی چل رہی تھی اور سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگ اس کی مسلسل مانگ کررہے تھے ۔ جاپان میں ڈیولپ ہوئی فیوی پیرویر ایک اینٹی وائرل دوا ہے جو فی الوقت دنیا بھر میں کئی ٹیسٹ کا موضوع ہے ۔ دوسری جانب ریمڈیسور انجیکشن کووڈ مریضوں کے علاج کیلئے سب سے زیادہ ڈیمانڈ کی جانے والی تجرباتی دواوں میں سے ایک بن گیا ہے اور یہ ہندوستان میں علاج کیلئے جاری پروٹوکول کا بھی حصہ ہے ۔

      News18.com کے ذریعہ ایکسس کی گئی یو ایس بیسڈ فارما ریسرچ کمپنی IQVIA کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان نے ریمڈیسور انجیکشن کی 52 لاکھ شیشیاں اور فیوی پیرویر کی تقریبا ڈیڑھ کروڑ اسٹرپس فروخت کی ۔ سب سے زیادہ بازار حصہ داری اور سب سے زیادہ بکنے والی برانڈ فیبی فیول کی ایک اسٹرپ میں 17 گولیاں ہوتی ہیں ، جس سے یہ تعداد میں کل ساڑھے 25 کروڑ ٹیبلیٹ بن جاتی ہیں ۔

      اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ وبا کے پھیلنے کے بعد سے اینٹی وائرل دواوں نے بڑے پیمانے پر اضافہ درج کیا ہے ۔ یہ دکھاتا ہے کہ اینٹی وائرل دواوں کی فروخت گزشتہ ایک سال میں تین گنا بڑھ گئی ہے ۔ ان دواوں میں بھی 70 فیصد کی کل حصہ داری اہم طور پر انجیکشن دوا ریمڈیسور اور گولی پر مبنی فیوی پیرویر کی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: