ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاون کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہی بڑی بات۔ کسی کو نوکری سے نہ نکالیں...

وزیر اعظم مودی نے پہلے لاک ڈاون میں ہی کمپنیوں کو لوگوں کو نوکری سے نہیں نکالنے کے لئے ایڈوائزری جاری کی تھی۔

  • Share this:
لاک ڈاون کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہی بڑی بات۔ کسی کو نوکری سے نہ نکالیں...
لاک ڈاون کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہی بڑی بات۔ کسی کو نوکری سے نہ نکالیں...

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے منگل کو کورونا وائرس (Coronavirus) کے پیش نطر 24 مارچ کو لگائے گئے 21 دن کے قومی لاک ڈاون کے آخری دن ملک سے خطاب کیا۔ اس دوران وزیر اعظم نے لاک ڈاون پارٹ 2 کو لے کر بڑا اعلان کیا۔ وزیر اعظم مودی نے لاک ڈاون کو 3 مئی تک بڑھا دیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ’اپنے کاروبار اور ساتھ کام کرنے والوں کے تئیں ہمدردی رکھتے ہوئے کسی کو نوکری سے نہ نکالیں‘۔ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے توسط سے حکومت نے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ نئے رہنما خطوط بناتے وقت بھی ان کا پورا دھیان رکھا گیا ہے۔



وزیر اعظم نے کہا’ پوری وفاداری کے ساتھ 3 مئی تک لاک ڈاون کے ضوابط پر عمل کریں، جہاں ہیں وہیں رہیں، محفوظ رہیں‘۔

حکومت کی طرف سے کمپنیوں کے لئے ایڈوائزری جاری

وزیر اعظم مودی نے پہلے لاک ڈاون میں ہی کمپنیوں کو لوگوں کو نوکری سے نہیں نکالنے کے لئے ایڈوائزری جاری کی تھی۔ لاک ڈاون کے پیش نظر کئی نجی اور سرکاری اداروں کے ملازمین اپنے اپنے دفتر نہیں جا پا رہے ہیں۔ ایسے میں انہیں نوکری جانے کا ڈر بھی ستا رہا ہے۔ اس معاملہ کو دیکھتے ہوئے وزارت محنت (Ministry of Labour) نے کمپنیوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ وزارت محنت سے منسلک جانکاری کو ای پی ایف او ایس ایم ایس کے ذریعہ کھاتہ داروں اور کمپنیوں تک پہنچا رہا ہے۔
First published: Apr 14, 2020 12:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading