உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کورونا وائرس : ملک میں شفایابی کی شرح 98 فیصد ، وزارت صحت نے کہا : ابھی بھی احتیاط کی ضرورت

    کورونا وائرس : ملک میں شفایابی کی شرح 98 فیصد ، وزارت صحت نے کہا : ابھی بھی احتیاط کی ضرورت (File pic AP)

    کورونا وائرس : ملک میں شفایابی کی شرح 98 فیصد ، وزارت صحت نے کہا : ابھی بھی احتیاط کی ضرورت (File pic AP)

    Coronavirus in India: بھوشن نے کہا کہ تہواروں کا موسم آرہا ہے ، ہم سبھی سے اپیل کرتے ہیں کہ بھیڑ بھاڑ سے دور رہیں ، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور فیس ماسک کا استعمال کریں ۔ مرکزی سکریٹری نے یہ بھی ہدایت دی کہ لوگ کووڈ پروٹوکل پر عمل کرتے ہوئے تہوار منائیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی حکومت نے جمعرات کو کہا ہے کہ ملک میں 18 ایسے اضلاع ہیں ، جہاں ہفتہ وار کورونا پارزیٹیویٹی شرح 5-10 فیصد برقرار ہے ۔ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے محکمہ صحت کے مرکزی سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے معاملات کم ہو رہے ہیں ، لیکن کیرالہ میں اب بھی سب سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں ۔ بھوشن نے کہا کہ ملک بھر میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی دیکھی جارہی ہے اور اس کے ساتھ ہی شفایابی کی شرح بھی مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ مرکزی سکریٹری نے کہا کہ ملک میں شفایابی کی شرح 98 فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔

      راجیش بھوشن نے بتایا کہ ملک میں ہفتہ وار ایکٹیویٹی ریٹ 5-10 فیصد ہے۔ بھوشن نے کہا کہ تہواروں کا موسم آرہا ہے ، ہم سبھی سے اپیل کرتے ہیں کہ بھیڑ بھاڑ سے دور رہیں ، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور فیس ماسک کا استعمال کریں ۔ مرکزی سکریٹری نے یہ بھی ہدایت دی کہ لوگ کووڈ پروٹوکل پر عمل کرتے ہوئے تہوار منائیں ۔

      وہیں آئی سی ایم آر کے ڈی جی ڈاکٹر بلرام بھارگوا نے کہا کہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کم از کم اس سال تہوار تھوڑا تحمل کے ساتھ منائیں ۔ بلرام بھارگوا نے کہا کہ ڈینگو ویکسین ایک اہم ایجنڈا ہے۔ ملک میں ڈینگو کی کئی اقسام ہیں ، جن کے لیے ہندوستان میں کچھ کمپنیوں کو لائسنس دئے گئے ہیں ۔ بہت سی کمپنیوں نے دوسرے ممالک میں ٹرائل کئے ہیں اور ہم کئی اہم ٹرائلز کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔

      وہیں اگر پورے ملک کی بات کریں تو ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار سے زائد نئے کیسزدرج کئے گئے ہیں۔ جو بدھ کےروز 18،870 نئے کیسز سے زیادہ ہیں ۔ دریں اثنا بدھ کو ملک میں 65 لاکھ 34 ہزار 306 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 88 کروڑ 34 لاکھ 70 ہزار 578 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔

      مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 23،529 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 37 لاکھ 99 ہزار 880 ہو گئی ہے۔ جبکہ مزید 28،718 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 30 لاکھ 14 ہزار 898 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 5500 کم ہو کر دو لاکھ 77 ہزار 020 رہ گئے ہیں۔

      وہیں مزید 311 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،48،062 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 0.82 ہو گئی ہے، جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد پرمستحکم ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: