ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا کا قہر ، اترپردیش کے اس شہر میں شمشان گھاٹ میں نہیں مل رہی جگہ ، آخری رسوم کیلئے کرنا پڑ رہا طویل انتظار

اترپردیش کے میرٹھ میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا متاثرین میں 6 مریضوں کی جان چلی گئی ۔ مرنے والوں کے انتم سنسکار میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔

  • Share this:
کورونا کا قہر ، اترپردیش کے اس شہر میں شمشان گھاٹ میں نہیں مل رہی جگہ ، آخری رسوم کیلئے کرنا پڑ رہا طویل انتظار
کورونا کا قہر ، اترپردیش کے اس شہر میں شمشان گھاٹ میں نہیں مل رہی جگہ ، آخری رسوم کیلئے کرنا پڑ رہا طویل انتظار

اترپردیش کے میرٹھ میں صرف کورونا انفیکشن کے معاملوں میں ہی تیزی سے اضافہ نہیں ہو رہا ہے ، بلکہ انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ ایک ہفتہ میں پندرہ سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں ۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں ہی کورونا متاثرین میں 6 مریضوں کی جان چلی گئی ۔ وہیں مرنے والوں کے انتم سنسکار میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔


انتم سنسکار کے لئے میرٹھ کے سورج کنڈ شمشان گھاٹ میں ایک ساتھ کئی لاشوں کے پہنچنے سے لاش جلانے کے لئے چبوترے کم پڑ گئے ۔ لاش جلانے کے لئے اہل خانہ کو طویل انتظار کرنا پڑا ۔ اس دوران شمشان گھاٹ کے پجاریوں سے لوگوں کی کہا سنی بھی ہو گئی ۔ کل میڈیکل کے کورونا متاثر شخص کی موت کے بعد جب اہل خانہ لاش کو لے کر شمشان گھاٹ پہنچے ، تو شمشان گھاٹ کے پجاریوں نے لاش کو اندر لانے سے منع کر دیا ۔ پجاریوں کا کہنا تھا کہ شمشان میں پہلے سے ہی چبوتروں پر لاشیں رکھی ہوئی ہیں اور ان کا انتم سنسکار کیا جا رہا ہے ، ایسے میں مزید لاشوں کی گنجائش نہیں ہے ۔


گزشتہ روز لاش لیکر غازی آباد سے میرٹھ کے سورج کنڈ شمشان گھاٹ پہنچے اہل خانہ کو شمشان گھاٹ کے پجاریوں نے اندر داخل ہونے سے منع کر دیا ۔
گزشتہ روز لاش لیکر غازی آباد سے میرٹھ کے سورج کنڈ شمشان گھاٹ پہنچے اہل خانہ کو شمشان گھاٹ کے پجاریوں نے اندر داخل ہونے سے منع کر دیا ۔


میرٹھ شہر کے اندر سورج کنڈ شمشان گھاٹ واحد شمشان ہے اور گزشتہ کئی دنوں نے انتم سنسکار کے لئے آنے والی لاشوں تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ جمعہ کے روز بھی ايک کے بعد ایک آٹھ کورونا مریضوں کی لاشیں شمشان گھاٹ پہنچنے سے ہلچل مچ گئی تھی ۔ لاش کی آخری رسوم ادا کرنے پہنچے بہت سے افراد کورونا مریضوں کی لاشیں دیکھ کر بھاگ گئے ۔

گزشتہ روز لاش لیکر غازی آباد سے میرٹھ کے سورج کنڈ شمشان گھاٹ پہنچے اہل خانہ کو شمشان گھاٹ کے پجاریوں نے اندر داخل ہونے سے منع کر دیا ، جس کے بعد آخری رسوم ادا کرنے کیلئے آئے لوگوں اور شمشان گھاٹ کے پجاریوں کے درمیان جم کر کہا سنی ہو گئی اور پھر پولیس کی مداخلت کے بعد ہنگامہ ختم ہوا اور کافی وقت بعد چبوترا خالی ہونے پر لاش کی آخری رسوم ادا کی جاسکی ۔
First published: Jun 14, 2020 07:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading