உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ویکسین پاسپورٹ : ہندوستان کی یوروپی یونین سے اپیل ، کوویکسین اور کووی شیلڈ کو ملے چھوٹ

    ویکسین پاسپورٹ : ہندوستان کی یوروپی یونین سے اپیل ، کوویکسین اور کووی شیلڈ کو ملے چھوٹ

    ویکسین پاسپورٹ : ہندوستان کی یوروپی یونین سے اپیل ، کوویکسین اور کووی شیلڈ کو ملے چھوٹ

    ہندوستان کی حکومت نے یوروپی یونین کے اراکین ممالک سے اپیل کی ہے کہ کووی شیلڈ اور کوویکسین کو ویکسین پاسپورٹ اسکیم میں چھوٹ دی جائے ۔ ویکسین پاسپورٹ کا قانون یکم جولائی سے لاگو ہونے والا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان کی حکومت نے یوروپی یونین کے اراکین ممالک سے اپیل کی ہے کہ کووی شیلڈ اور کوویکسین کو ویکسین پاسپورٹ اسکیم میں چھوٹ دی جائے ۔ ویکسین پاسپورٹ کا قانون یکم جولائی سے لاگو ہونے والا ہے ۔ یوروپ کے ویکسین پاسپورٹ یا گرین پاسپورٹ میں صرف چار ویکسین شامل کی گئی ہیں ، جن میں فائزر ، ماڈرنا ، جانسن اینڈ جانسن اور ایسٹرازینکا کی ویکسین شامل ہیں ۔

      اس درمیان سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سی ای او ادار پونہ والا نے بھی اعتماد ظاہر کیا ہے کہ ایک مہینے کے اندر کووی شیلڈ کو منظوری مل جائے گی ۔ بتادیں کہ یوروپی یونین کے ممالک میں ویکسین پاسپورٹ اسکیم میں شامل ویکسین سے ہی ویکسینیشن کو منظوری دی جارہی ہے ۔ حالانکہ اگر رکن ممالک چاہیں تو وہ الگ فیصلہ بھی کرسکتے ہیں ۔

      دو دن پہلے ادار پونہ والا نے ٹویٹ کیا تھا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ کووی شیلڈ لینے والے بہت سے ہندوستانیوں کو یوروپی یونین کے سفر کو لے کر پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، میں سبھی کو یقین دلاتا ہوں کہ میں نے اس کو اعلی سطح پر اٹھایا ہے اور امید ہے کہ اس معاملہ کو جلد ہی ریگولیٹرس اور سفارت کاری کی سطح پر حل کرلیا جائے گا ۔

      اس کے بعد نیوز 18 نے رپورٹ کی تھی کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ کی ویکسین کووی شیلڈ کے پروڈکشن کو منظوری دینے سے پہلے یوروپین میڈیسن ایجنسی (EMA) مینوفیکچرنگ سائٹ کا جائزہ لے گی ۔ ایجنسی نے واضح کردیا ہے کہ آکسفورڈ ۔ ایسٹرازینکا ویکسین کو اجازت ملنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کووی شیلڈ کو بھی اجازت مل چکی ہے ۔

      ای ایم اے کے پریس افسر Violeta Pashova نے نیوز 18 کو تحریری جواب میں بتایا کہ ایسٹرازینکا کی طرف سے ایک واحد ویکسین کیلئے ایپلی کیشن کا اسسمنٹ ای ایم اے کی طرف سے مارکیٹنگ اتھرائزیشن کیلئے کیا گیا ہے اور وہ Vaxzevria  ہے ۔ اگر کووی شیلڈ Vaxzevria کی اینلاگس پروڈکشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے ، تو بھی اس کو ای یو کے ضوابط کے مطابق منظوری نہیں دی گئی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: