ان لاک-1کی 10بڑی باتیں:8 جون سے کھل جائیں گے ریستوان اور مال، سنیما ہال، یہاں جانیں نئی گائیڈ لائنس
ان لاک ون (Unlock 1) کیلئے وزارت داخلہ نے سنیچر کو نئی گائڈ لائن جاری کی ہیں۔ نئی گائڈ لائنس کے مطابق کنٹینمینٹ زون میں اب بھی پوری طرح سے پابندی رہے گی لیکن باقی جگہوں پر دھیرے۔دھیرے چھوٹ دی جائے گی۔ یہ گائیڈ لائنس 1 جون سے 30 تک کیلئے رہیں گی۔ آیئے جانتے ہیں ان لاک ون کی دس بڑی باتیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: May 30, 2020 08:38 PM IST

ان لاک ون (Unlock 1) کیلئے وزارت داخلہ نے سنیچر کو نئی گائڈ لائن جاری کی ہیں۔ نئی گائڈ لائنس کے مطابق کنٹینمینٹ زون میں اب بھی پوری طرح سے پابندی رہے گی لیکن باقی جگہوں پر دھیرے۔دھیرے چھوٹ دی جائے گی۔ یہ گائیڈ لائنس 1 جون سے 30 تک کیلئے رہیں گی۔ آیئے جانتے ہیں ان لاک ون کی دس بڑی باتیں۔
مرکزی حکومت نے کوروناوائرس لاک ڈاؤن پر لوگوں کو بڑی راحت دی ہے۔ حکومت نے سنیچر کو لاک ڈاؤن (Lockdown) کو لؤکھولنے کیلئے ان لاک-1 (Unlock 1) جاری کیا ہے۔ ان لاک ون (Unlock 1) کیلئے وزارت داخلہ نے سنیچر کو نئی گائڈ لائن جاری کی ہیں۔ نئی گائڈ لائنس کے مطابق کنٹینمینٹ زون میں اب بھی پوری طرح سے پابندی رہے گی لیکن باقی جگہوں پر دھیرے۔دھیرے چھوٹ دی جائے گی۔ یہ گائیڈ لائنس 1 جون سے 30 تک کیلئے رہیں گی۔ آیئے جانتے ہیں ان لاک ون کی دس بڑی باتیں۔۔
نئی گائیڈ لائنس کے مطابق اب رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک رات کا کرفیو جاری رہے گی۔ جو ضروری چیزیں ہیں۔ ان کے لئے کوئی کرفیو نہیں رہے گا۔ ابھی تک یہ شام 7سے 7 بجے تک تھا۔
حکومت نے ریستوراں اور شاپنگ مال کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ پہلے مرحلے میں ، 8 جون 2020 سے ہوٹلوں ، ریستوراں ، شاپنگ مالز کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔ بتادیں کہ لاک ڈاؤن ون 1 کے بعد سے ہوٹلوں ، ریستوراں ، شاپنگ مالز بند ہیں جسے 25 مارچ کو نافذ کیا گیا تھا۔
ان لاک کے دوسرے مرحلے میں اسکولوں ، کالجوں کو کھولنے پر غور کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ جولائی کے مہینے کی صورتحال کے مطابق لیا جائے گا۔
وہیں ان لاک کے تیسرے مرحلے میں صورتحال پر غور کرتے ہوئے بین الاقوامی ہوائی سفر ، میٹرو ، سنیما ہال اور جم پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اب ریاستوں اور ریاست کے اندر لوگوں اور سامان کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ اس کے لئے الگ سے کوئی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ضابطے کے مطابق، اسکول، سنیما ہال پر فیصلہ جولائی کے مہینے میں حالات کے حساب سے لیا جائے گا۔ رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک نقل وحرکت پر پابندی ہوگی۔ پہلے شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک پابندی رہے گی۔ حکومت نے اسے ان لاک 1.0 نام دیا گیا ہے۔ اسکول، کالج وغیرہ کھولنے کے لئے سبھی متعلقہ فریق سے بات کرکے جولائی میں فیصلہ لیا جائے گا۔
From 01.06.2020
●Within Containment Zones, #Lockdown restrictions to continue till 30.06.2020
●#Unlock1 All activities to be relaxed in phased manner outside containment zones, as per @MoHFW_INDIA guidelines
●States may impose restrictions/prohibit activities as per assessment pic.twitter.com/LDbmvf6Gfa
— Spokesperson, Ministry of Home Affairs (@PIBHomeAffairs) May 30, 2020
کورونا وائرس کے درمیان مرکزی حکومت نے لاک ڈاون 5.0 کے لئے گائڈ لائن جاری کرتے ہوئے ایک ماہ کے لئے لاک ڈاون کو بڑھا دیا ہے۔ ملک میں 30 جون تک لاک ڈاون جاری رہے گا۔ وزارت داخلہ نے گائڈ لائن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کنٹنمنٹ زون میں مرحلہ وار طریقے سے چھوٹ دی جائے گی۔ واضح رہے کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملے 173,763 ہوگے ہیں۔ ہفتہ کو وزارت صحت کے ذریعہ جاری اعدادوشمار کے مطابق کووڈ-19 کے سبب مہلوکین کی تعداد 4971 ہوگئی ہے۔