ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کووڈ۔ 19: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے طلبہ سے ہاسٹل خالی کر گھر جانے کو کہا

وزارت داخلہ کی طرف سے پھنسے ہوئے طلبہ کو ان کی ریاستوں تک پہنچانے کے لئے ٹرینوں کو چلانے کی منظوری دئیے جانے کے بعد یونیورسیٹی کی طرف سے یہ ہدایت آئی ہے۔

  • Share this:
کووڈ۔ 19: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے طلبہ سے ہاسٹل خالی کر گھر جانے کو کہا
فائل فوٹو

نئی دہلی۔ کورونا وائرس (Corona virus)  کے پیش نظر جامعہ ملیہ اسلامیہ (Jamia Millia Islamia)  نے ہاسٹلوں میں رہ رہے طلبہ کو جمعہ کو کہا ہے کہ وہ اپنے کمرے خالی کر کے گھر لوٹ جائیں۔ وزارت داخلہ کی طرف سے پھنسے ہوئے طلبہ کو ان کی ریاستوں تک پہنچانے کے لئے ٹرینوں کو چلانے کی منظوری دئیے جانے کے بعد یونیورسیٹی کی طرف سے یہ ہدایت آئی ہے۔


کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے یونیورسیٹی بند ہے اور مستقل طلبہ کے لئے یہ اگست میں کھلے گی جبکہ نیا تعلیمی سیشن ستمبر سے شروع ہو گا۔ یونیورسیٹی نے کہا کہ جولائی 2020 کے لئے امتحان پروگرام کا نوٹیفکیشن آنے والے وقت میں جاری کیا جائے گا۔ یونیورسیٹی نے کہا ’’ ہاسٹلوں میں پھنسے طلبہ جو اس سے پہلے اپنے گھروں کو نہیں جا سکے تھے اور یہیں ٹھہرے ہوئے تھے، انہیں ہدایت دی جاتی ہے کہ ریاستی حکومتوں کی طرف سے نقل وحمل اور سفر کے لئے کئے گئے انتظام کے مطابق وہ ہاسٹل خالی کر دیں‘‘۔


جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلرپروفیسرنجمہ اختر: فائل فوٹو
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلرپروفیسرنجمہ اختر: فائل فوٹو


دراصل، قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے معاملے کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ دہلی میں جمعہ کو کووڈ۔ 19 کے 223  معاملے سامنے آئے اور دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس سے کورونا انفیکشن کے شکار لوگوں کی تعداد بڑھ کر 3738 ہو گئی ہے۔ دہلی کے محکمہ صحت نے یہ جانکاری دی ہے۔

وہیں، مرکزی حکومت نے کورونا وائرس 'كووڈ -19' معاملوں کو کنٹرول کرنے کے لئے جمعہ کو ملک گیر لاک ڈاؤن چار مئی سے آگے مزید دو ہفتے کے لئے بڑھا دی ہے۔ جمعہ کو وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے انفیکشن کے 1755 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے خطرات کو دیکھتے ہوئے ملک کو ریڈ، گرین اور اورینج زون میں تقسیم کیا ہے۔ حالیہ ہدایات کے مطابق اورینج اور گرین زون میں لاک ڈاؤن کے دوران وافر ڈھیل دی جائے گی۔
First published: May 02, 2020 09:07 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading