ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں کھلیں گے سنیما ہال ، پیر سے 100 فیصد صلاحیت سے چلے گی میٹرو اور بس

Delhi Unlock: حکم میں کہا گیا ہے کہ 26 جولائی صبح پانچ بجے سے اب دہلی میٹرو اور بسوں میں سو فیصد صلاحیت کے ساتھ آپریشن کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ وہیں سنیما ہال ، تھئیٹر اور ملٹی پلیکس پچاس فیصد صلاحیت کے ساتھ کھلیں گے ۔

  • Share this:
دہلی میں کھلیں گے سنیما ہال ، پیر سے 100 فیصد صلاحیت سے چلے گی میٹرو اور بس
دہلی میں کھلیں گے سنیما ہال ، پیر سے 100 فیصد صلاحیت سے چلے گی میٹرو اور بس ۔ علامتی تصویر ۔

نئی دہلی : قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے کم ہوتے معاملات کے پیش نظر دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بڑا اعلان کیا ہے ۔ ہفتہ کو ڈی ڈی ایم اے نے ایک حکم جاری کیا ہے ۔ اس حکم میں کہا گیا ہے کہ 26 جولائی صبح پانچ بجے سے اب دہلی میٹرو اور بسوں میں سو فیصد صلاحیت کے ساتھ آپریشن کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ وہیں سنیما ہال ، تھئیٹر اور ملٹی پلیکس پچاس فیصد صلاحیت کے ساتھ کھلیں گے ۔ ڈی ڈی ایم اے کے اس فیصلہ کے بعد اب پیر سے دہلی میٹرو اور بسوں کی سبھی سیٹوں پر مسافر بیٹھ سکیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی سنیما ہال اور ملٹی پلیکس میں بھی ایک مرتبہ پھر سے رونق لوٹے گی ۔


بتادیں کہ ڈی ڈی ایم اے کے پاس اس طرح کی تجویز دہلی حکومت نے پہلے ہی بھیجی تھی ۔ ڈی ڈی ایم اے اس پر گزشتہ کچھ دنوں سے غور کررہا تھا ۔ آخر کار ہفتہ کو ڈی ڈی ایم اے نے یہ نوٹیفکیشن جاری کر ہی دیا ۔ دہلی سرکار نے کل ہی اس سلسلہ میں اتھارٹی کو تجویز بھیجی تھی ۔



اس طرح سے اب پیر سے دہلی میٹرو اور بسوں میں سفر کرنے والوں کو راحت ملنی شروع ہوجائے گی ۔ دہلی میں کورونا کی انفیکشن شرح کافی نیچے ہے اور کورونا کے یومیہ کیسوں میں بھی کافی کمی آگئی ہے ۔ اس کے باوجود تیسری لہر کو لے کر ڈی ڈی ایم اے نے دہلی میٹرو اور بس میں سفر کرنے والوں کیلئے کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

ہفتہ کو ڈی ڈی ایم اے نے کورونا کے کم ہوتے معاملات کو دیکھتے ہوئے بڑا اعلان ضرور کیا ، لیکن ڈی ڈی ایم اے نے کہا کہ وہ میٹرو اور بسوں کے آپریشن پر خود بھی نظر رکھے گا ۔ حالانکہ بس اور میٹرو میں کھڑے ہوکر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے ، پھر بھی لوگ سفر کررہے ہیں ۔

دہلی میں اپریل مہینے میں لاگو ہوئے لاک ڈاون کے بعد 31 مئی سے انلاک کی کارروائی شروع ہوئی تھی ۔ گزشتہ سات جون سے دہلی میٹرو کو پچاس فیصد صلاحیت کے ساتھ شروع کیا گیا تھا ۔ وہیں بس پہلے سے ہی پچاس فیصد صلاحت کے ساتھ چل رہی تھی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 24, 2021 09:01 PM IST