ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاون 4 میں ملی کئی رعایتیں ، لیکن ان سروسیز اور سرگرمیوں پر لگی رہے گی روک

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق لاک ڈاون کو 31 مئی تک کیلئے برھا دیا گیا ہے ۔ حالانکہ لاک ڈاون کے اس چوتھے مرحلہ کے دوران سرکار نے سرگرمیوں میں کافی چھوٹ بھی دی ہے ، لیکن کئی ایسی سروسیز بھی ہیں ، جن پر روک جارہی رہے گی ۔

  • Share this:
لاک ڈاون 4 میں ملی کئی رعایتیں ، لیکن ان سروسیز اور سرگرمیوں پر لگی رہے گی روک
فائل فوٹو ۔ اے پی

کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاون کی مدت میں چوتھی مرتبہ توسیع کی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق لاک ڈاون کو 31 مئی تک کیلئے برھا دیا گیا ہے ۔ حالانکہ لاک ڈاون کے اس چوتھے مرحلہ کے دوران سرکار نے سرگرمیوں میں کافی چھوٹ بھی دی ہے ، لیکن کئی ایسی سروسیز بھی ہیں ، جن پر روک جارہی رہے گی ۔


ان چیزوں پر رہے گی روک


ملک میں سبھی طرح کی گھریلو اور بین الاقومی پروازیں بند رہیں گی ۔ حالانکہ وزارت داخلہ کی ہدایت کے مطابق گھریلو میڈیکل سروسیز ، گھریلو ائیر ایمبولینس اور سیکورٹی سروسیز کو چھوٹ دی گئی ہے ۔


میٹرو ریل سروسز پر پابندی جاری رہے گی ۔

اسکول ، کالج ، سبھی قسم کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ آن لائن پڑھائی پر کوئی روک نہیں ہے اور اس کو فروغ دیا جائے گا ۔

ہوٹل ، ریستوراں اور دیگر ہوٹل سروسیز بند رہیں گی ۔ اس میں طبی ملازمین ، سرکاری افسران ، پھنسے مسافروں اور کوارنٹائن میں رکھے سیاحوں کو اس میں چھوٹ دی گئی ہے ۔ ریستوراں کو ہوم ڈیلیوری کیلئے کچن کھولنے کی اجازت دی جائے گی ۔

سنیما ہال ، شاپنگ مالس ، جم ، سوئمنگ پول ، تفریحی پارک ، تھئیٹر ، بار اور آڈیٹوریم بند رہیں گے ۔ اسپورٹس کمپلیکس اور اسٹیڈیم کھولنے کی اجازت ہوگی ، لیکن شائقین کا داخلہ ممنوع ہوگا ۔

سبھی سماجی ، سیاسی ، کھیل ، تفریحی ، تعلیمی ، ثقافتی ، مذہبی انعقاد پر پوری طرح سے روک جاری رہے گی ۔

سبھی عوامی اور مذہبی مقامات بند رہیں گے ۔ مذہبی جلسوں پر پوری طرح سے روک رہے گی ۔
First published: May 17, 2020 08:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading