ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دیوبند : جمعیت علماء ہند کا اعلان، تنظیم کی جگہ ضرورتمند افراد کی مدد کریں صاحب حیثیت افراد

مولانا ارشد مدنی نے اپنے حامیوں سے اس وبا میں پریشان لوگوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

  • Share this:
دیوبند : جمعیت علماء ہند کا اعلان، تنظیم کی جگہ ضرورتمند افراد کی مدد کریں صاحب حیثیت افراد
جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی

دیوبند ۔ جمعیت علما ء ہند نے اس بار ہر سال دیا جانے والا عطیہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمیعت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے اعلان کیا ہے کہ اس سال عطیہ نہ لیکر اُس کی رقم کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں پریشان لوگوں کی امداد میں استعمال کی جائے گی۔ ارشد مدنی نے اپیل کی ہے کہ مسلمان بلا تفریق مذہب و ملت سبھی ضرورتمندوں کی مدد کریں۔ مولانا نے اپنے حامیوں سے اس وبا میں پریشان لوگوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔


دیوبند میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے مسلمانوں سے ایک خاص اپیل کی۔ مولانا نے کہا کہ ماہ رمضان کے اس مقدس موقع پر مسلمان فطرہ اور زکوٰۃ سے ضرورتمند اور مستحق  افراد کی مدد کرتا ہے۔ لیکن اس سال کورونا جیسی مہلک وبا نے دنیا کے نظام اور معمولات زندگی کو بری طرح سے متاثر کیا ہے ایسے حالات میں سب سے زیادہ خراب وقت سے سماج کا وہ طبقہ گزر رہا ہے جو روز کمانے اور کھانے والا ہے۔ مولانا نے سماج کے صاحب حیثیت افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ جمیعت کو عطیہ کی جانے والی رقم سے ایسے ضرورتمند افراد کی مدد کریں تاکہ ملک کے اقتصادی حالات کو پٹری پر لانے میں مدد کی جا سکے۔


علامتی تصویر


مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ قرآن کے ذریعہ اللہ نے بھی مجبور اور ضرورتمندوں کی مدد کا حکم دیا ہے اور اس پاک مہینے کی عظمت اور فضیلت کا احترام کرتے ہوئے مسلمانوں کو اپنی دنیا اور آخرت دونوں کو سنوارنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اس میں بغیر تفریق مذہب و ملت کے انسانیت کی بنیاد پر لوگوں کی مدد کرنی چاہئے۔
First published: May 01, 2020 09:25 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading