ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس : اترپردیش کے اس شہر میں بہتر ہوتے نظر نہیں آ رہے حالت ، جانئے کیا ہے وجہ

میرٹھ میں منڈی اور تھوک بازار علاقہ میں کورونا کے متعدد پازیٹو معاملات سامنے آنے کے بعد کمیونیٹی ٹرانسمیشن کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے اور یہ چین ٹوٹتی نظر نہیں آرہی ہے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس : اترپردیش کے اس شہر میں بہتر ہوتے نظر نہیں آ رہے حالت ، جانئے کیا ہے وجہ
کورونا وائرس : اترپردیش کے اس شہر میں بہتر ہوتے نظر نہیں آ رہے حالت ، جانئے کیا ہے وجہ

میرٹھ میں کورونا انفیکشن کا خطرہ کام ہونے کی بجائے بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔ ایک ہی دن میں جمعرات کو کورونا انفیکشن کے دو مریضوں کی موت ہو گئی اور دس نئے معاملات سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد 284 پہنچ گئی ہے ۔ میرٹھ میں گزشتہ دو ہفتوں میں کورونا انفیکشن کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھی ہے اور شہر کے تقریباً سبھی علاقوں کو اپنی چپیٹ میں لینے کے بعد اب کورونا نے ضلع کے تحصیل علاقوں میں بھی اپنی موجودگی درج کرا دی ہے ۔ میرٹھ شہر سے لے کر موانا سردھنہ اور حستینہ پور تک میں کورونا کے پازیٹو کیس ملنے سے محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران پریشان ہیں ۔


شہر میں منڈی اور تھوک بازار علاقہ میں کورونا کے متعدد پازیٹو معاملات سامنے آنے کے بعد کمیونیٹی ٹرانسمیشن کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے اور یہ چین ٹوٹتی نظر نہیں آرہی ہے ۔ وہیں دوسری جانب میڈیکل کالج کے کورونا وارڈ میں بد انتظامی کے معاملوں نے محکمہ صحت کے تمام دعووں کی پول کھول دی ہے ۔ حالات اتنے خراب ہوگئے کہ کورونا وارڈ میں بھر تی مریضوں نے وارڈ میں بد انتظامی اور میڈیکل اسٹاف کی لاپروائی کی ویڈیو وائرل کرکے حقیقت اجاگر کر دی ۔


میڈیکل کالج میں بد انتظامی کی خبر جب لکھنؤ پہنچی ، تو سی ایم یوگی نے معاملہ کی نزاکت کے پیش نظر سخت ہدایات جاری کیں اور اسپیشل سیکریٹری کو جانچ کے لیے روانہ کیا ۔ ضلع انتظامیہ نے بھی کاروائی کرتے ہوئے فوری طور پر میڈیکل کے کورونا وارڈ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگوا کر نگرانی شروع کر دی ۔ ڈیوٹی انجام دے رہے میڈیکل اسٹاف کو بھی سخت ہدایات جاری کی گئیں ۔ ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی سنجیدگی سے مریضوں کی دیکھ ریکھ میں تو تبدیلی نظر آ رہی ہے ، لیکن کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملات نے محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی نیند اُڑا رکھی ہے ۔

First published: May 15, 2020 12:54 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading