ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس : 6 تصویریں دکھاکر مرکز نے کہا : ضوابط پر نہیں ہوا عمل تو لگ سکتی ہیں پابندیاں

Coronavirus in India: پہاڑی علاقوں اور بازاروں سے آرہی تصاویر کو لے کر آئی سی ایم آر کے سربراہ بلرام بھارگو نے کہا کہ یہ تصویریں ڈرانے والی ہیں ۔ لوگوں کو کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنا چاہئے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس : 6 تصویریں دکھاکر مرکز نے کہا : ضوابط پر نہیں ہوا عمل تو لگ سکتی ہیں پابندیاں
کورونا وائرس : 6 تصویریں دکھاکر مرکز نے کہا : ضوابط پر نہیں ہوا عمل تو لگ سکتی ہیں پابندیاں

نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار دھیمی پڑنے کے بعد بازاروں اور پہاڑی علاقوں میں لوگوں کی بھاری بھیڑ امنڈ پڑی ہے ۔ وزارت صحت نے اس کو لے کر خبردار کیا ہے ۔ وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے منگل کو کہا کہ ہل اسٹیشن جارہے لوگ کورونا پروٹوکول پر عمل نہیں کررہے ہیں ۔ اگروال نے کہا کہ اگر پروٹوکول پر عمل نہیں کیا جاتا ہے تو ہم پابندی میں نرمی کو پھر سے ختم کرسکتے ہیں ۔ اگروال نے بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر ابھی بھی محدود دائرے میں کئی جگہوں پر موجود ہے ۔


وزارت صحت نے سیاحتی مقامات پر پہنچ رہی بھاری بھیڑ کو دیکھتے ہوئے کہا کہ کووڈ پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی کورونا کے معاملات میں آئی کمی کو کم کرسکتی ہے ۔ اگروال نے کہا کہ ملک میں سرگرم معاملات پانچ لاکھ سے کم ہوگئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی کورونا معاملات بھی 30 فیصدی تک کم ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، اوڈیشہ ، آندھر پردیش ، اروناچل پردیش ، تری پورہ ، میگھالیہ ، سکم میں دس فیصد پازیٹیویٹی سے زیادہ معاملات سامنے آرہے ہیں ۔


مرکز نے کہا : ڈرانے والی ہیں تصاویر


وہیں پہاڑی علاقوں اور بازاروں سے آرہی تصاویر کو لے کر آئی سی ایم آر کے سربراہ بلرام بھارگو نے کہا کہ یہ تصویریں ڈرانے والی ہیں ۔ لوگوں کو کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنا چاہئے ۔ بھارگو نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کورونا کی تیسری لہر نہیں بلکہ ہم اس کو لے کر کیا رخ اختیار کرتے ہیں ، یہ ہیں ۔ لہر کے پہلو کا اجاگر کرنے کی بجائے ہمیں پھیلاو کو روکنے کیلئے کووڈ پروٹوکول پر دھیان دینا چاہئے ۔

کورونا وائرس کے معاملات میں کمی

وہیں مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 34703 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے تین کروڑ چھ لاکھ 19 ہزار 932 ہوگئی ہے۔ اس دوران 51 ہزار 864 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 97 لاکھ 52 ہزار 294 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات 17،764 کم ہوکر چار لاکھ 64 ہزار 357 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 553 مریضوں کی اموات کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے چار لاکھ تین ہزار 281 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات میں 6393 کی کمی واقع ہونے کے بعد مہاراشٹر میں یہ تعداد کم ہوکر 120061 رہ گئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں 33027 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد کورونا سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد 5861720 ہوگئی ہے ۔ جبکہ 106 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 123136 ہوگئی ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 06, 2021 07:32 PM IST