ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس سے جنگ میں صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کا کفایتی قدم ، 30 فیصد تنخواہ کم کی ، لموزین کی خریداری ملتوی

راشٹرپتی بھون کی جانب سے اخراجات کم کرنے کے لیے جن اہم طریقہ کار کا اعلان کیا گیا ہے ان میں مالی سال 2020-21 میں کوئی بھی نیا پیسے والا کام نہ کروانا، مرمت، رکھ رکھاؤ کے کام کو کم کرنا شامل ہے۔ محض اثاثے قائم رکھنے کے لیے ہی چھوٹے موٹے خرچے کیے جائیں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 14, 2020 08:45 PM IST
  • Share this:
کورونا وائرس سے جنگ میں صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کا کفایتی قدم ، 30 فیصد تنخواہ کم کی ، لموزین کی خریداری ملتوی
کورونا وائرس سے جنگ میں صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کا کفایتی قدم ، 30 فیصد تنخواہ کم کی ، لموزین کی خریداری ملتوی

راشٹر پتی بھون نے جمعرات کوکورونا وائرس ’کووِڈ-19‘ کے خلاف جد و جہد میں تعاون اور ’آتم نربھر بھارت ابھیان‘ کی حمایت میں اپنی حصہ داری کو یقینی بناتے ہوئے لِموزین کار کی خریداری ٹالنے سمیت مختلف اخراجات میں تخفیف کا اعلان کیا۔ راشٹرپتی بھون کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر رام ناتھ کووِند نے پورے سال کی اپنی تنخواہ سے 30 فیصد کورونا راحت کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں صدر کووند نے راشٹرپتی بھون کے اخراجات میں بھی تخفیف کرکے ایک مثال پیش کرنے کی ہدایات دی ہیں۔


صدر کا ماننا ہے کہ خرچوں میں تخفیف کرکے خواہ بہت بڑی رقم کی مدد نہ ہو لیکن یہ ہندوستان کو خود کفیل بنانے کی حکومت کی کوشش میں اہم حصہ داری ضررور ثابت ہوگی۔  علاوہ ازیں صدر کووند نے صدر جمہوریہ کے استعمال میں آنے والی لموزین گاڑی کی خریداری کو بھی ملتوی کردیا ہے ۔ اس گاڑی کی تخمینہ قیمت ۱۰ کروڑ روپے ہے ۔


راشٹرپتی بھون کی جانب سے اخراجات کم کرنے کے لیے جن اہم طریقہ کار کا اعلان کیا گیا ہے ان میں مالی سال 2020-21 میں کوئی بھی نیا پیسے والا کام نہ کروانا، مرمت، رکھ رکھاؤ کے کام کو کم کرنا شامل ہے۔ محض اثاثے قائم رکھنے کے لیے ہی چھوٹے موٹے خرچے کیے جائیں گے۔

First published: May 14, 2020 08:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading