உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک کے دو تہائی لوگوں میں کورونا کے خلاف اینٹی باڈی ، 40 کروڑ آبادی پر اب بھی خطرہ : ICMR کے ڈی جی ڈاکٹر بھارگو

    'ملک کے دو تہائی لوگوں میں کورونا کے خلاف اینٹی باڈی ، 40 کروڑ آبادی پر اب بھی خطرہ'۔ علامتی تصویر ۔

    'ملک کے دو تہائی لوگوں میں کورونا کے خلاف اینٹی باڈی ، 40 کروڑ آبادی پر اب بھی خطرہ'۔ علامتی تصویر ۔

    Coronavirus Sero Survey: ڈاکٹر بلرام بھارگو نے کہا کہ چوتھے سیرو سروے میں چھ سے 17 سال کے 28975 لوگوں کو شامل کیا گیا تھا ۔ ان میں سے 62 فیصد لوگوں نے ویکسین نہیں لی تھی جبکہ 24 فیصد لوگوں نے ایک ڈوز اور 14 فیصد لوگوں نے دونوں ڈوز لی تھی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ملک کی 40 کروڑ آبادی کو اب بھی کورونا وائرس ہونے کا خطرہ ہے جبکہ دو تہائی لوگوں میں اس وائرس کے خلاف اینٹی باڈی پائی گئی ہے ۔ آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے حال ہی میں ہوئے چوتھے سیرو سروے کے حوالے سے منگل کو یہ جانکاری دی ۔  ڈاکٹر بلرام بھارگو نے کہا کہ چوتھے سیرو سروے میں چھ سے 17 سال کے 28975 افراد اور 7252 ہیلتھ ورکرس کو شامل کیا گیا تھا ۔ ان میں سے 62 فیصد لوگوں نے ویکسین نہیں لی تھی جبکہ 24 فیصد لوگوں نے ایک ڈوز اور 14 فیصد لوگوں نے دونوں ڈوز لی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سروے میں سرو پریولینس 67 فیصد پایا گیا ہے ۔

      بھارگو نے بتایا کہ 85 فیصد ہیلتھ کیئر ورکرس کورونا کے شکار ہوچکے ہیں ۔ ملک میں کورونا کے معاملات کم ہونے اور ٹیکہ کاری کے باوجود انہوں نے اب بھی لوگوں کو کووڈ پروٹوکول کو اپنانے پر زور دیا ۔ غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہی لوگ سفر کریں، جو کورونا ویکسین کے دونوں ڈوز لے چکے ہیں ۔

      یہ سیرو سروے 21 ریاستوں کے ان 70 اضلاع میں کرایا گیا ہے ، جہاں پہلے کے تین سیرو سروے ہوچکے ہیں ۔ اس دوران ہر ضلع کے 10 گاوں یا وارڈ سے 40 لوگوں کے نمونے لئے گئے ۔ ہر ضلع سے 26 سال تک کی عمر والے 400 لوگ اس سروے میں شامل ہوئے تھے ۔ وہیں سروے میں شامل ہر ضلع اور سب ڈسٹرکٹ سے 100 ہیلتھ ورکرس کے نمونے لئے گئے تھے ۔

      وہیں نیتی آیوگ کے رکن ( ہیلتھ) وی کے پال نے سیرو سروے کو ایک امید کی کرن بتایا اور کہا کہ مقامی سطح پر یہ ڈیٹا قابل قبول ہے ۔ حالانکہ انہوں نے اس دوران سماجی ، سیاسی اور مذہبی بھیڑ بھاڑ کے ساتھ ہی غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ۔ پال نے سبھی سے ٹیکہ لگوانے کیلئے بھی کہا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: