ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اترپردیش : اس شہر کے لوگ کر رہے ہیں دوبارہ لاک ڈاون لاگو کرنے کا مطالبہ ، جانئے کیوں

شہر کے دانشور طبقے کا کہنا ہے کہ تیزی سے بڑھتے مریضوں کی تعداد اور اموات کے سلسلے کو روکنے کے لئے ایک بار پھر مکمّل لاک ڈاون کا نافذ کیا جانا ضروری ہے ۔ ورنہ آنے والے دنوں میں حالات اور بے قابو ہو سکتے ہیں ۔

  • Share this:
اترپردیش : اس شہر کے لوگ کر رہے ہیں دوبارہ لاک ڈاون لاگو کرنے کا مطالبہ ، جانئے کیوں
اترپردیش : اس شہر کے لوگ کر رہے ہیں دوبارہ لاک ڈاون لاگو کرنے کا مطالبہ ، جانئے کیوں

ان لاک ون میں دی گئی رعایت مغربی اُتر پردیش کے لئے پریشانی کا سبب بنتی جا رہی ہے ۔ لاک ڈاون میں 68 دنوں کے دوران میرٹھ میں 433 پازیٹیو معاملات سامنے آئے اور 27  مریضوں کی موت ہوئی تھی ۔ وہیں ان لاک ون میں محض 18 دنوں کے اندر ہی کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد 730 پہنچ گئی اور 28 مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔ سماجی ذمہ دارو ں اور  شہر کے ذمہ دار کاروباریوں کا ایک طبقہ مانتا ہے کہ ان لاک ون میں دی گئی رعایت اور لوگوں کی لاپروائی اب تمام احتیاطی اقدامات پر بھاری پڑ رہی ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ کورونا انفیکشن کا خطرہ کم ہونے کی بجائے تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے ۔


شہر کے دانشور طبقے کا کہنا ہے کہ تیزی سے بڑھتے مریضوں کی تعداد اور اموات کے سلسلے کو روکنے کے لئے ایک بار پھر مکمّل لاک ڈاون کا نافذ کیا جانا ضروری ہے ۔ ورنہ آنے والے دنوں میں حالات اور بے قابو ہو سکتے ہیں ۔


سماجی تنظیموں کے ذمہ داران اور مجلس مشاورت کے مقامی ذمہ داران کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران پولیس کی سختی کی وجہ سے احتیاطی تدابیر پر لوگوں نے عمل کرنے کی کوشش کی ، لیکن اب جبکہ ان لاک ون کی شروعات کے ساتھ ہی رعایت دی جا رہی ہے تو پولیس بھی نرمی برت رہی ہے اور دھیرے دھیرے بازاروں کو کھولا جا رہا ہے تو لوگ بھی بے احتیاطی اور لاپروائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔


بازاروں کو بھیڑ نظر آنے لگی ہے ، زیادہ تر علاقوں اور بازاروں میں سماجی دوری اور احتیاطی اقدامات پر سختی سے عمل نہیں کیا جا رہا ہے اور لوگ انفیکشن کے خطرے سی بے پروا نظر آ رہے ہیں ۔ ایسے میں دانشور طبقہ حالات کے مزید خراب ہو جانے سے خوف زدہ ہیں اور کچھ دنوں کے لئے دوبارہ مکمل لاک ڈاون لاگو کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔
First published: Jun 19, 2020 10:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading