ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ بڑھانے کیلئے مودی حکومت نے کسی کمر ، دو نئے لیب تیار

India Coronavirus Vaccine Testing: موجودہ وقت میں ویکسین کی ٹیسٹنگ کیلئے ملک میں دو لیباریٹریز ہیں ۔ پہلی کسولی میں سینٹرل ڈرگ لیباریٹری اور دوسری نوئیڈا میں نیشنل بایولاجیکل انسٹی ٹیوٹ ہے ۔

  • Share this:
کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ بڑھانے کیلئے مودی حکومت  نے کسی کمر ، دو نئے لیب تیار
کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ بڑھانے کیلئے مرکز نے کسی کمر ، دو نئے لیب تیار

نئی دہلی : ملک میں کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ بڑھانے کیلئے حکومت نے پی ایم کیئرس فنڈ سے دو اضافی ڈرگ لیب حیدرآباد اور پونے میں تیار کئے ہیں ۔ جیسا کہ حکومت زیادہ ٹیکوں کی خرید اور پروڈکشن کی کوششوں کو لگاتار بڑھانے میں لگی ہے ، ایسے میں اضافی لیب کی مدد سے سرکار کو ٹیکوں کی فوری ٹیسٹنگ اور اس کے پری ریلیز سرٹیفکیشن کی سہولت ملے گی ۔ موجودہ وقت میں ویکسین کی ٹیسٹنگ کیلئے ملک میں دو لیباریٹریز ہیں ۔ پہلی کسولی میں سینٹرل ڈرگ لیباریٹری اور دوسری نوئیڈا میں نیشنل بایولاجیکل انسٹی ٹیوٹ ہے ۔


ایک سرکاری پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکوں کی ہر کھیپ کی ٹیسٹنگ اور کوالیٹی کنٹرول کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کے بایو ٹیکنالوجی محکمہ نے اپنے آٹونومس ریسرچ انسٹی ٹیوٹس این سی سی ایس پونے اور این آئی اے بی حیدرآباد میں سی ڈی ایل کے طور پر دو ویکسین ٹیسٹنگ سہولیات قائم کئے ہیں ۔


لیب کو تیار کرنے کیلئے پی ایم کیئرس فنڈ کے ذریعہ پیسے کا بندوبست کیا گیا تھا ۔ حکومت نے کہا کہ اس لیب کے ذریعہ فی ماہ ویکسین کے تقریبا 60 بیچوں کا ٹیسٹ کئے جانے کی امید ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ملک کی ڈیمانڈ کے مطابق ہم موجودہ کورونا ویکسین اور دیگر نئے کووڈ ٹیکوں کی ٹیسٹنگ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔


سرکار کے مطابق اس سے ٹیکوں کے پروڈکشن اور سپلائی میں تیزی آئے گی اور یہ ڈھلائی کے نظریہ سے بھی سودمند ہوگا کیونکہ پونے اور حیدرآباد پہلے سے ہی ویکسین بنانے کے مرکز ہیں ۔ داخلی امور کے وزیر مملکت جی کشن ریڈی نے ہفتہ کو حیدرآباد میں لیباریٹری قائم کرنے کو لے کر فنڈ کی منظوری کیلئے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا تھا ۔

 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 04, 2021 11:58 PM IST