ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ڈبلیو ایچ او نے ڈیلٹا ویریئنٹ کو لے کر لوگوں سے کی اپیل ، کہا : ویکسین لینے بھی احتیاط برتیں

دنیا بھر میں کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ (Delta Variant) کے پھیلنے کی وجہ سے اب عالمی صحت تنظیم (WHO) نے اپیل کی ہے کہ جن لوگوں نے ٹیکے کی دونوں ڈوز لے لی ہیں ، وہ بھی ماسک پہننا نہ چھوڑیں ۔

  • Share this:
ڈبلیو ایچ او نے ڈیلٹا ویریئنٹ کو لے کر لوگوں سے کی اپیل ، کہا : ویکسین لینے بھی احتیاط برتیں
ڈبلیو ایچ او کی ڈیلٹا ویریئنٹ کو لے کر لوگوں سے کی اپیل، کہ : ویکسین لینے بھی احتیاط برتیں

نئی دہلی : دنیا بھر میں کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلنے کی وجہ سے اب عالمی صحت تنظیم نے اپیل کی ہے کہ جن لوگوں نے ٹیکے کی دونوں ڈوز لے لی ہیں ، وہ بھی ماسک پہننا نہ چھوڑیں ۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ خطرناک اور زیادہ متعدی ڈیلٹا ویریئنٹ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے سماجی فاصلہ پر عمل کرنا ، ماسک پہننا اور دیگر تحفظاتی اقدامات کو نہیں چھوڑنا چاہئے ۔ ڈبلیو ایچ او کی افسر مریانگیلا سماو نے کہا کہ لوگوں کو صرف اس لئے محفوظ محسوس نہیں کرنا چاہئے ، کیونکہ انہوں نے دونوں ڈوز لے لی ہیں ۔ انہیں ابھی بھی وائرس سے خود کو بچانے کی ضرورت ہے ۔


سی این بی سی کے مطابق ڈبلیو ایچ او ہیڈکوارٹر میں ایک پریس بریفنگ کے دوران سماو نے کہا کہ صرف ویکسین کمیونٹی ٹرانسمیشن کو نہیں روک سکتی ۔ لوگوں کو مسلسل ماسک پہننا ہوگا ۔ ہوا دار جگہوں میں رہنا ہوگا ، بھیڑ سے بچنا ہوگا اور ہاتھوں کو صاف رکھنا ہوگا ۔ یہ سب تب بھی بہت ضروری ہے جب آپ ٹیکے کی دونوں ڈوز لے چکے ہوں ۔


ڈبلیو ایچ او نے یہ بھی کہا کہ ٹیکہ لگواچکے لوگوں کو محفوظ رہنے کیلئے دھیان رکھنا ہوگا ۔ ڈیلٹا جیسے انتہائی متعدی ویریئنٹس بھی کئی ممالک میں پھیل رہے ہیں اور دنیا کے ایک بڑے حصے میں ٹیکہ لگنا ابھی باقی ہے ۔ ڈیلٹا ویریئنٹ سب سے پہلے ہندوستان مں ملا تھا ۔ عالمی صحت تنظیم کے مطابق یہ اب تقریبا 85 ممالک میں پھیل چکا ہے ۔


کورونا کے نئے کیسز 50 ہزار سے ہوئے کم

ادھر ملک میں کورونا وائرس کی رفتار دھیمی پڑنے اور انفیکشن کے نئے کیسز میں نشیب و فراز کے درمیان اس ہفتے دوسری بار نئے کیسز 50 ہزار سےکم ہوئے ہیں۔ اس دوران جمعہ کے روز 61 لاکھ 19 ہزار 169 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 31 کروڑ 50 لاکھ 45 ہزار 926 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 48،693 نئے کیسز سامنے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ ایک لاکھ 83 ہزار 143 ہوگئی ہے۔ اس دوران 64 ہزار 818 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 91 لاکھ 93 ہزار 85 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز17،303 کم ہوکر پانچ لاکھ 95 ہزار 565 رہ گئے ہیں۔

اس دوران میں 1،183 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں تعداد بڑھ کر تین لاکھ 94 ہزار 493 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.97 فیصد ، شفایابی کی شرح 96.72 فیصد اور شرح اموات 1.31 ہوگئی ہے۔ مہا راشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز میں 1045 کمی واقع ہونے کے بعد یہاں یہ تعداد کم ہو کر 1،23،866 رہ گئی ہے ۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 26, 2021 04:42 PM IST