اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ایم سی ڈی انتخابات میں بی جے پی کی ہیٹ ٹرک، عام آدمی پارٹی دوسرے اور کانگریس تیسرے نمبر پر

    نئی دہلی۔ ایم سی ڈی الیکشن 2017 کے نتائج اب صاف ہیں۔ تینوں میونسپل کارپوریشنوں- شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن، جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن اور مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کو اکثریت مل گئی ہے۔

    نئی دہلی۔ ایم سی ڈی الیکشن 2017 کے نتائج اب صاف ہیں۔ تینوں میونسپل کارپوریشنوں- شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن، جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن اور مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کو اکثریت مل گئی ہے۔

    نئی دہلی۔ ایم سی ڈی الیکشن 2017 کے نتائج اب صاف ہیں۔ تینوں میونسپل کارپوریشنوں- شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن، جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن اور مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کو اکثریت مل گئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ ایم سی ڈی الیکشن میں تینوں میونسپل کارپوریشنوں- شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن، جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن اور مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کو اکثریت مل گئی ہے۔ یہاں تک کہ سبھی جگہ اسے دو تہائی اکثریت ملی ہے۔

      اس جیت کو کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے جہاں ای وی ایم کی جیت بول کر ہلہ بولا ہے وہیں بی جے پی کے لیڈروں کی طرف سے طنز کیا جا رہا ہے۔ دہلی میں ڈرامے پر بھاری پڑی ڈیموکریسی۔

      دہلی ریاستی کانگریس صدر اجے ماکن نے ایم سی ڈی انتخابات میں شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا میں پارٹی میں ایک سال تک کوئی عہدہ نہیں سنبھالوں گا۔  مسٹر ماکن نے انتخابات کے رجحانات کے فورا بعد اپنے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ دیر بعد کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات کریں گے اور انہیں اپنا استعفی سونپ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک برس تک وہ پارٹی میں عام کارکن کی طرح کام کریں گے اور کوئی بھی عہدہ قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں پارٹی کو اچھا ووٹ ملا ہے اور کارکنوں نے جیت کے لئے سخت محنت کی ہے۔ مسٹر ماکن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر کے عہدے سے استعفی دینے کا ان کا فیصلہ حتمی ہے۔

      بی جے پی کی اس جیت کو جہاں مودی میجک سے تعبیر کیا جا رہا ہے وہیں عآپ نے اسے ای وی ایم کا جادو قرار دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے تمام لیڈر میڈیا کے سامنے آکر ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ کا مسئلہ دوبارہ اٹھا رہے ہیں اور مسلسل بی جے پی پر حملہ بول رہے ہیں۔ کیجریوال حکومت میں دیہی ترقی کے وزیر گوپال رائے نے  پارٹی کی شکست کا ٹھیکرا ای وی ایم پر پھوڑا۔ انہوں نے کہا، 'بی جے پی کی ایم سی ڈی میں معجزانہ فتح مودی لہر نہیں، ای وی ایم لہر ہے۔



      کانگریس کی سینئر لیڈر اور دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت نے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی پر حالانکہ مایوسی ظاہر کی، لیکن کہا کہ انتخابات ہارنے سے کانگریس ختم نہیں ہونے والی، کیونکہ یہ 'ہندوستان کی روح ہے۔' شیلا نے دہلی کانگریس کی موجودہ قیادت سے تکرار کے اشارے بھی دیے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو جس طریقے سے تشہیر کرنا چاہئے تھا، ویسا نہیں کیا گیا۔ ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ انہوں نے ایم سی ڈی چناؤ میں کانگریس کے لئے تشہیر کیوں نہیں کی تو کانگریس کی سینئر رہنما نے کہا، "مجھے کسی نے اس کے لئے بولا ہی نہیں۔

      وہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نے دہلی کے تینوں کارپوریشنوں میں پارٹی کوملی جیت کو چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں نکسلی حملے میں مارے گئے سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے 25جوانوں کو وقف کی ہے۔  بی جےپی کے اشوک روڈ پر واقع پارٹی کے ہیڈکوارٹر پر ایک پوسٹر لگایا گیا ہے جس میں تینوں کارپوریشنوں میں پارٹی کو ملی جیت کو سکما نکسلی حملے میں جان گنوانے والے سی آر پی ایف کے جوانوں کووقف کیا گیا ہے۔ دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری نے جیت کےلئے دہلی کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اتنی زبردست اکثریت کےلئے دارالحکومت کے ووٹروں کا بہت بہت شکریہ۔ دہلی کے تینوں کارپوریشنوں کے رجحانوں میں بی جےپی بڑی جیت کی طرف گامزن ہے اور اس کا مسلسل تیسری بار قبضہ ہونے کا مضبوط امکان ہے۔ابھی تک عام آدمی پارٹی دوسرے اور کانگریس تیسرے نمبر پر ہے۔ انا ہزارے نے اروند کیجریوال پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے قول اور فعل میں فرق ہے۔      



      الکالامبا کی استعفیٰ کی پیشکش

      دہلی میونسیپل کارپوریشن انتخابات میں ہار کی ذمہ داری لیتے ہوئے عام آدمی پارٹی(آپ)کی لیڈر الکا لامبا نے استعفی کی پیش کش کی ہے۔  محترمہ لامبا نے ٹویٹ کرکے کہا’’میں ذاتی طورپر تینوں وارڈوں میں ہوئی ہار کی ذمہ داری لیتے ہوئے پارٹی کو اپنے سبھی عہدوں سے اور رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفی کی پیش کش کرتی ہوں۔ انہوں نے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا’’میں آپ پارٹی کے ذریعہ بدعنوانی کے خلاف مہم اور اپنے لیڈر اروند کیجریوال کو تب تک طاقت دیتی رہوں گی جب تک کہ یہ لڑائی اپنے انجام تک نہیں پہنچ جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ آج کے ماحول میں انصاف کےلئے اور بدعنوانی کے خلاف یہ لڑائی آسان نہیں ہے،پھر بھی یہ لڑائی تبدیلی آنے تک جاری رہے گی۔ محترمہ لامبا چاندنی چوک سے عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی ہیں۔  

      کارپوریشن میں مودی کے ذریعہ غریبوں کے لئے کئے گئے فلاحی منصوبوں کی جیت: شاہ

      بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے دہلی کے تینوں میونسیپل کارپوریشنوں کے انتخابات میں پارٹی کو ملی بھاری کامیابی کو وزیر اعظم نریندر مودی کے غریبوں کے بہبود کےلئے کئے گئے منصوبوں کی جیت بتایا ہے۔ مسٹر شاہ نے ایک ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ دہلی کے تینوں کارپوریشنوں کے انتخابات میں پارٹی کو ملی بھاری کامیابی مسٹر مودی کے غریبوں کے بہبود کےلئے کئےگئے منصوبوں اور ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘‘کی جیت ہے۔

      سوراج انڈیا کی پی جے پی کو مبارکباد

      سوراج انڈیا کے صدر اور اروند کیجریوال کے سابق قریبی ساتھی یوگیندر یادو نے دہلی کے کارپوریشنوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر سوال کھڑا کرنا قطعی مناسب نہیں ہے۔ تینوں کارپوریشنوں کے ابتدائی نتائج پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ ہم دہلی کے عوام کے حکم کا سر جھکا کر احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم پر بار بار سوال اٹھانا بہانےبازی کی طرح لگتا ہے۔
      سوراج انڈیا نے دہلی کے کارپوریشن انتخابات میں تقریباً تمام وارڈوں پر اپنے امیدوار اتارے تھے۔

      First published: