اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات:سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی جاری

     ہماچل پردیش میں نو نومبر کو ہوئے اسمبلی انتخابات کیلئے سکیورٹی کے پختہ انتظامات کے درمیان ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

    • Share this:
      شملہ : ہماچل پردیش میں نو نومبر کو ہوئے اسمبلی انتخابات کیلئے سکیورٹی کے پختہ انتظامات کے درمیان ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ریاست میں 42 مقامات پر ووٹوں کی گنتی کی جارہی ہے۔اس سبھی مقامات پر بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکارابھی سے تعینات کئےگئے ہیں ۔
      بی جےپی اور کانگریس دونوں پارٹیوں سے کہاگیا ہےکہ الیکشن کے نتیجے آنےکے بعد وہ اپنے کارکنان کو محدود رہنے کی صلاح دیں۔ دونوں پارٹیوں کے کارکنان کےلئے الیکشن کے نتیجے کافی حساس موضوع بن گئے ہیں اور شبہ ہے کہ وہ بد امنی بھی پھیلا سکتے ہیں ۔اس کے پیش نظر سکیورٹی اہلکاروں کو خاص ہدایات دی گئی ہیں اور انہیں سبھی سے محتاط کردیا گیا ہے۔
      خیال رہے کہ ریاست میں بی جےپی کی جانب سے مسٹر مودی کے علاوہ امت شاہ،وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر صحت جےپی نڈا،بی جےپی کے سینئر لیڈر شانتا کمار وغیرہ نے جم کر انتخابی تشہیر کی تھی جبکہ کانگریس کی طرف سے راہل گاندھی ،آنند شرما،ویربھدر سنگھ،نوجوت سنگھ سدھو وغیرہ نے انتخابی تشہیر کی تھی۔
      First published: