ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

انشو پرکاش معاملہ میں عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا

وزیر اعلی اروند کجریوال کی سرکاری رہائش گاہ پر دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی اور دھکا مکی معاملہ میں عام آدمی پارٹی کے دو ممبران اسمبلی کو کل تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 21, 2018 08:34 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
انشو پرکاش معاملہ میں عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا
چیف سیکریٹری انشو پرکاش کا الزام ہے کہ وزیراعلی اروند کیجریوال کے سامنے ہی ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔

نئی دہلی۔وزیر اعلی اروند کجریوال کی سرکاری رہائش گاہ پر دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی اور دھکا مکی معاملہ میں عام آدمی پارٹی کے دو ممبران اسمبلی کو کل تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہےپیرکو آدھی رات میں وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ہوئی میٹنگ میں چیف سکریٹری کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی کی گئی۔


چیف سکریٹری کی شکایت پر اس معاملہ میں الگ الگ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں عام آدمی پارٹی کے اوکھلا ایم ایل اے امانت اللہ خان اور پرکاش جروال کو گرفتار کیا تھا۔

گرفتار دونوں ممبران اسمبلی کو پولیس نے عدالت میں پیش کرکے ان کو حراست میں لینے کی گزارش کی تھی لیکن عدالت نے پولیس کی درخواست ماننے سے انکار کردیا۔ بعد میں دونوں ممبران اسمبلی کی ضمانت کے لئے داخل کی گئی عرضی پر سماعت کے دوارن انہیں کل تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

First published: Feb 21, 2018 08:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading