امانت اللہ خان کےقریبی ساتھی حامد علی خان کوعدالت نےدی ضمانت، ’ضمنی چارج شیٹ میں کافی وقت لگےگا‘
حامد علی کے خلاف آرمس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔
Amanatullah Khan: جامعہ نگر پولیس اسٹیشن نے حامد علی کے خلاف آرمس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ ضمانت کی دیگر شرائط میں ملزم کا تفتیشی افسر اور عدالت کے سامنے پیش ہونا، استغاثہ کے گواہوں کو اکسانا یا دھمکیاں نہ دینا اور ہندوستان کی سرزمین سے باہر نہ جانا شامل ہے۔
دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز عام آدمی پارٹی (Aam Aadmi Party) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان (Amanatullah Khan) کے قریبی ساتھی حامد علی خان (Hamid Ali Khan) کو ضمانت دے دی، جنہیں گزشتہ ہفتے انسداد بدعنوانی برانچ کے چھاپے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق حامد علی خان کے گھر سے ایک غیر لائسنس یافتہ ہتھیار، 12 لاکھ روپے نقد اور کچھ کارتوس ملے ہیں۔
میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سنہیل شرما نے حامد علی خان کو راحت دیتے ہوئے کہا کہ ملزم 16 ستمبر سے حراست میں ہے اور اس سے مزید کوئی بازیابی نہیں ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ کیس کے تمام گواہ پولیس کے پاس محفوظ ہیں اور کیس میں چارج شیٹ یا ضمنی چارج شیٹ میں کافی وقت لگے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس کیس سے متعلق تفتیش کے مقصد کے لیے ملزم کی مزید ضرورت نہیں ہے۔ جرم کی نوعیت اور سزا کی مدت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ عدالت ملزم حامد علی خان کو ضمانت دے دیتی ہے۔ ان کے حراست سے کسی وھی طرح کا مقصد پورا نہیں ہوتا۔ عدالت نے پھر ملزم کو 25,000 روپے کے ضمانتی مچلکے کے ساتھ اتنی ہی رقم کی دو ضمانتیں جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔
جامعہ نگر پولیس اسٹیشن نے حامد علی کے خلاف آرمس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ ضمانت کی دیگر شرائط میں ملزم کا تفتیشی افسر اور عدالت کے سامنے پیش ہونا، استغاثہ کے گواہوں کو اکسانا یا دھمکیاں نہ دینا اور ہندوستان کی سرزمین سے باہر نہ جانا شامل ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔