ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی تشدد پر بیان دینے کے سلسلے میں جاوید اختر کے خلاف مقدمہ دائر

بیگو سرائے: دہلی تشدد پر قابل اعتراض بیان دینے کے تعلق سے بہار میں بیگو سرائے ضلع کی ایک عدالت میں معروف نغمہ نگار اور مصنف جاوید اختر کے خلاف شکایتی مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 04, 2020 11:26 PM IST
  • Share this:
دہلی تشدد پر بیان دینے کے سلسلے میں جاوید اختر کے خلاف مقدمہ دائر
جاوید اختر کا اذان سے متعلق بڑا بیان

بیگو سرائے: دہلی تشدد پر قابل اعتراض بیان دینے کے تعلق سے بہار میں بیگو سرائے ضلع کی ایک عدالت میں معروف نغمہ نگار اور مصنف جاوید اختر کے خلاف شکایتی مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ ٹھاکر امن کمار کی عدالت میں ایڈووکیٹ امت کمار نے یہ شکایت کا خط دائر کیا ہے۔ شکایت کنندہ نے تعزیرات ہند کی دفعہ 124۔اے، 153-اے اور 153-بی میں یہ شکایت داخل کی ہے۔ شکایتی مقدمے میں دہلی تشدد پر جاوید کے بیان کو دو فرقوں کے درمیان بدنظمی پھیلانے والا بتاتے ہوئے ان کے عمل کو غداری کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔ شکایتی خط منظوری کے نکات پر آج سماعت ہوئی۔ اس معاملے میں اگلی سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔

شکایت کنندہ نے اپنے شکایتی خط میں کہا ہے کہ جاوید اختر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ دہلی میں کئی لوگ مارے گئے، گھر پھونکے گئے، دكانیں لوٹی گئی لیکن پولیس صرف ایک گھر کو سیل کرکے مالک کو تلاش کر رہی ہے، اتفاق سے اس کا نام طاہر ہے، دہلی پولیس کو سلام۔ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ دہلی میں ہوئے تشدد کے تعلق سے جاوید اختر کا بیان پڑھنے سے واضح ہوتا ہے کہ وہ ہندوستان کو ذات فرقے کے نام پر بانٹنے کا کام کر رہے ہیں۔

First published: Mar 04, 2020 11:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading