உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کورونا وائرس : کیجریوال نے کہا : پوری دہلی ریڈ زون میں پھر بھی مرکزی کی دی ہوئی چھوٹ کریں گے لاگو

    کورونا وائرس : کیجریوال نے کہا : پوری دہلی ریڈ زون میں پھر بھی مرکزی کی دی ہوئی چھوٹ کریں گے لاگو

    کورونا وائرس : کیجریوال نے کہا : پوری دہلی ریڈ زون میں پھر بھی مرکزی کی دی ہوئی چھوٹ کریں گے لاگو

    وزیراعلی کیجریوال نے کہا کہ کورونا بحران ختم نہیں ہونے جارہا ہے اور اس کے درمیان ہمیں جینے کےلئے تیار ہونا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے طبی خدمات کے مناسب انتظام کئے گئے ہیں ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہی لاک ڈاؤن میں راحت دی جائےگی اور سرکاری اور نجی دفتر پیر سے کھلیں گے۔ وزیر اعلی کیجریوال نے اتوار کو کہا کہ مرکزی حکومت سے اپیل کی جائےگی کہ دارالحکومت میں جو 97 ممنوع علاقے ہیں ، صرف انہی کو ریڈ زون میں رکھا جائے اور دیگر کو کھولنے کی اجازت دی جائے ۔ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کو ٹیکس وصولی میں آئی بڑی کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تین ہزار کروڑ ماہ کا محصول آتا تھا اور یہ گھٹ کر 300 کروڑ رہ گیا ، جس سے حکومت کے سامنے ضروری خدمات کےلئے بھی وسائل دینا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

      واضح رہے کہ دہلی کے سبھی گیارہ ضلع ریڈ زون میں ہیں۔ وزیراعلی کیجریوال نے کہا کہ کورونا بحران ختم نہیں ہونے جارہا ہے اور اس کے درمیان ہمیں جینے کےلئے تیار ہونا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے طبی خدمات کے مناسب انتظام کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے مانا کہ لاک ڈاؤن نہیں ہوتا تو حالات بےحد خطرناک ہوتے ، لیکن اب اس کے ساتھ جینے کا جذبہ لانا ہوگا  ۔ حکومت کے فیصلہ کے مطابق پیر سے ضروری خدمات والے سرکاری دفتر پوری طرح کھلیں گے جبکہ غیر ضروری دفتروں میں ڈپٹی سکریٹری سطح سے اوپر کے افسر ہی آئیں گے ۔ نجی دفتروں میں 33 فیصد ملازمین کی اجازت ہوگی ۔

      دہلی میں اسپا ، سیلون اور جم نہیں کھلیں گے ۔ اسکول کالج اور تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے ۔ شام سات بجے سے صبح سات بجے تک گھرسے نکلنے پر روک رہے گی ۔ عوامی مقامت پر تھوکنے پر پابندی رہےگی ۔ بین ریاستی بس سروس بند رہیں گی ۔ بچوں اور حاملہ خواتین کے علاوہ 65 سال سے اوپر کی عمر والے بزرگوں سےگھر سے نہ نکلنے کی اپیل کی گئی ہے ۔

      وزیر اعلی کیجروال نے کہا کہ سماجی اور سیاسی پروگرام پوری طرح بند رہیں گے۔ مالی اور زرعی شعبہ سے جڑی سبھی کمپنیاں کھلیں گی ۔  دہلی میں لاک ڈاؤن کا تیسرا محرلہ پیر سےشروع ہوگا ، جو 17مئی تک چلے گا ۔  وزیراعلی نے کہا کہ ہم نے مرکزی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ کنٹینمنٹ زون کو چھوڑ کر باقی دہلی کو گرین زون میں کر دیا جائے ، تاکہ دہلی کی معیشت کو پھر سے شروع کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کے اس وقت دو ہی مقاصد ہیں ۔ ایک تو کورونا سے ہونے والی اموات کو کم کرنا اور دوسرا زیادہ سے زیادہ جانچ کر کے کورونا مریضوں کی پہچان کرنی ہوگی ۔

      وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران اس وقت کا ہمیں کورونا کے خلاف لڑائی میں استعمال کرنا چاہئے تھا ، جس کا ہم نے بخوبی فائدہ اٹھایا ۔ ہم نے مناسب انتظامات کرلئے ہیں ، اسپتال تیار کرلئے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ دہلی میں فارما کمپنیز اور دیگر ضروری سامان بنانے والی ساری مینوفیکچرنگ یوٹس کھلی رہیں گی ۔ پیکیجنگ مٹیرئل کی یونٹس بھی کھلی رہیں گی ۔ ای کامرس ایکٹیوٹی میں صرف ضرورت کے سامان کی اجازت ہوگی ۔

      واضح رہے کہ دارالحکومت میں ہفتہ کو کورونا انفیکشن کے 384 نئے معاملات سامنے آئے تھے اور کُل متاثرین کی تعداد 4122 ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے لحاظ سے تیسرے مقام پر دہلی میں 64 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ جبکہ 1256 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: