ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اگر مرکز ضوابط میں نرمی دے دے تو تین ماہ میں پوری دہلی کو لگا سکتے ہیں کورونا ویکسین : کیجریوال

Delhi Coronavirus Updates : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی میں پھر سے بڑھ رہے کورونا کے معاملات پر کہا کہ آج سخت احکامات جاری کردئے گئے ہیں ۔ ٹریکنگ ، ٹریسنگ اور سرویلانس کو سختی سے لاگو کرنا ہے ۔

  • Share this:
اگر مرکز ضوابط میں نرمی دے دے تو تین ماہ میں پوری دہلی کو لگا سکتے ہیں کورونا ویکسین : کیجریوال
اگر مرکز ضوابط میں نرمی دے دے تو تین ماہ میں پوری دہلی کو لگا سکتے ہیں کورونا ویکسین : کیجریوال

دہلی میں ایک مرتبہ پھر سے بڑھ رہے کورونا کے معاملات پر وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ٹریسنگ اور ٹریکنگ پھر سے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ گزشتہ تین دن میں معاملات میں تیزی دیکھنے کو ملی ہے ۔ اضافہ معمولی ہے اور گھبرانے کی بات نہیں ہے ۔ ہم باریکی سے نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ سبھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ کیجریوال نے ویکسینیشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر مرکزی حکومت ضوابط میں رعایت دیدے تو ہم تین مہینے میں پوری دہلی کو ویکسین لگا سکتے ہیں ۔


وزیر اعلی کیجریوال نے پریس کانرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوری سے ویکسینیشن کا کام شروع ہوگیا ہے ۔ کورونا سے بچنے کیلئے ویکسین سب سے بہتر طریقہ ہے ۔ 30 ۔ 40 ہزار لوگوں کو روزانہ ویکسین لگائی جارہی ہے ، جو لوگ ابھی بھی ہچکچا رہے ہیں ، انہیں میں کہوں گا کہ وہ بھی لگوا لیں ۔ میں نے اور میرے والدین نے بھی ٹیکہ لگوایا ہے ، سب ٹھیک ہیں ۔


دہلی کے وزیر اعلی نے کہا کہ مرکزی حکومت گائیڈلائنس میں تھوڑی نرمی دے گی تو ہمیں نئے سینٹرل کھولنے میں آسانی ہوگی ۔ مرکزی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ اب جبکہ ویکسین کا پروڈکشن بہت بڑھ گیا ہے ، اس لئے 18 سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں کو ویکسین لگے ۔ ابھی تک فہرست بنتی ہے کہ کون کون اہل ہیں ، لیکن اب فہرست بننی چاہئے کہ کون کون اہل نہیں ہیں ۔ ہر جگہ ویکسین لگانا کھول دینا چاہئے کہ لوگ آئیں اور ویکسین لگوائیں ۔


وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ اگر مرکزی سرکار ضوابط میں نرمی دے دے تو ہم تین مہینے میں پوری دہلی کو ویکسین لگوا سکتے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 18, 2021 06:16 PM IST