وزیر اعظم مودی کا تین شہروں کا دورہ ، کورونا ویکسین کی تیاری اور رفتار کا لیا جائزہ
وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کا ماننا ہے کہ ویکسین محض بہتر صحت کے لیے ہی ضروری نہیں ہے بلکہ یہ دنیا کی بہتری کے لیے بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف اجتماعی مہم میں ہمسایوں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کی مدد کرنا ہندوستان کی ذمہ داری ہے۔
- UNI
- Last Updated: Nov 28, 2020 11:07 PM IST

وزیر اعظم مودی کا تین شہروں کا دورہ ، کورونا ویکسین کی تیاری، مینوفیکچرنگ اور رفتار کا لیا جائزہ
وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں کورونا ویکسین بنانے والی تین اہم لیبارٹریز کا آج دورہ کیا اور ویکسین کی تیاری، اس کے بنانے کے عمل اور رفتار کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم احمدآباد، حیدرآباد اور پونے واقع زائڈس بایوٹیک پارک ، بھارت بایوٹیک اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف پونے کے دورے پر گئے۔
سائنسدانوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وزیراعظم خود ان سے ملنے آئے اور ویکسین کے بارے میں بات چیت کی۔ اس سے سائنسدانوں کا حوصلہ بلند ہوا ہے، ویکسین کی تیاری کے اس سفر کے اہم پڑاؤ پر ان کی کوششوں کو تقویت ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ دیسی کورونا ویکسین کی تیاری کا عمل اب تک تیز رفتاری سے رواں دواں ہے۔ انہوں نے ویکسین کی تیاری کے اس سفر میں ہندوستان کی جانب سے سائنس کے نظریات کو اختیار کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے سائنسدانوں سے ویکسین کی تقسیم کا عمل بہتر کرنے کے بارے میں مشورے طلب کئے۔
Had a good interaction with the team at Serum Institute of India. They shared details about their progress so far on how they plan to further ramp up vaccine manufacturing. Also took a look at their manufacturing facility: PM Narendra Modi https://t.co/yOFWjwrVuW pic.twitter.com/jcXqsXkTl5
— ANI (@ANI) November 28, 2020
وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کا ماننا ہے کہ ویکسین محض بہتر صحت کے لیے ہی ضروری نہیں ہے بلکہ یہ دنیا کی بہتری کے لیے بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف اجتماعی مہم میں ہمسایوں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کی مدد کرنا ہندوستان کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے سائنسدانوں سے کہا کہ وہ ملک میں ریگولیٹری کے عمل میں بہتری کے لیے اپنے مشورے اور فکر بانٹیں۔ سائنسدانوں نے ایک لائحہ عمل پیش کیا اور بتایا کہ وہ کورونا سے لڑنے کے لیے کس طرح دیگر نئی ادویات پر بھی کام کر رہے ہیں۔