ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ : جیب خرچ سے ضرورتمند لوگوں کی مدد کر رہے نوجوانوں کو ملا لوگوں کا ساتھ 

میرٹھ میں بھی رضاکاروں کی ایسی ہی ایک جماعت میں شامل نوجوانوں نے اپنی پاکٹ منی کے ذریعہ ضرورتمندوں کی مدد کرنے کی چھوٹی سی شروعات کی تھی لیکن دھیرے دھیرے لوگ جڑتے گئے اور مدد کا دائرہ بڑھتا گیا۔

  • Share this:
میرٹھ : جیب خرچ سے ضرورتمند لوگوں کی مدد کر رہے نوجوانوں کو ملا لوگوں کا ساتھ 
میرٹھ : جیب خرچ سے ضرورتمند لوگوں کی مدد کر رہے نوجوانوں کو ملا لوگوں کا ساتھ 

میرٹھ ۔ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران تمام کاروباری اور تعمیری سرگرمیاں بند ہیں ایسے میں سماج کا غریب اور مزدور طبقہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ ان میں  ایک بڑی تعداد ایسے افراد کی بھی ہے جس کا روزگار کا ذریعہ بھی ختم ہو گیا ہے اور وہ اپنی ضرورت کے لیے کسی کے سامنے ہاتھ بھی نہیں پھیلا سکتا ہے۔ ایسے ضرورتمند افراد کی مدد کے لیے سماجی سطح پر مختلف تنظیمیں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں لیکن بہت سے افراد اپنی ذاتی کوششوں سے رضاکارانہ طور پر اس سماجی فریضے کو انجام دے رہے ہیں۔


میرٹھ میں بھی رضاکاروں کی ایسی ہی ایک جماعت میں شامل نوجوانوں نے اپنی پاکٹ منی کے ذریعہ ضرورتمندوں کی مدد کرنے کی چھوٹی سی شروعات کی تھی لیکن دھیرے دھیرے لوگ جڑتے گئے اور مدد کا دائرہ بڑھتا گیا۔ ذریعہ فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے لوگوں کو جوڑ کر ضرورتمند لوگوں تک مدد پہنچانے کا ذریعہ بنے سائمن فاروقی بتاتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے پہلے دن سے ہی ان کی خدمات کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ شروعات میں فاؤنڈیشن سے جُڑے رضاکاروں اور دوستوں نے اپنی پاکٹ منی سے ضروری اشیاء خرید کر ضرورتمندوں کو تقسیم کیں۔ سائمن کے مطابق ایک چھوٹی سی شروعات کے ذریعہ یہ سلسلہ شروع ہوا تھا جس میں بعد میں لوگ جڑتے گئے اور مدد کا دائرہ بھی بڑھتا گیا۔


سائمن کے مطابق ایک چھوٹی سی شروعات کے ذریعہ یہ سلسلہ شروع ہوا تھا جس میں بعد میں لوگ جڑتے گئے اور مدد کا دائرہ بھی بڑھتا گیا۔


سائمن بتاتے ہیں کہ سڑک کے راستے اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے مزدوروں کو کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کرنے سے لیکر جھگی جھونپڑی تک نہ صرف راشن پہنچانے کا کام انجام دیا گیا بلکہ انفیکشن سے حفاظت کے لئے ضروری پروٹیکشن کٹ بھی تقسیم کی گئی۔ اب عید کے موقع پر ہی اشیاء ضروریہ کی خاص کٹ تیار کی جا رہی ہے جس کو تقسیم کرنے کا کام اگلے ہفتے سے شروع ہو جائے گا۔
First published: May 15, 2020 03:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading