ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

4 بجے سے ٹکٹ بکنگ، ماسک۔ سینیٹائزر اور 2 گھنٹے پہلے اسکریننگ، ٹرینوں میں سفر سے پہلے جان لیں نئے ضابطے

ریلوے نے منگل سے جن ٹرینوں کو چلانے کا فیصلہ کیا ہے، وہ سبھی راجدھانی ٹرینیں ہیں۔ سبھی ٹرینوں میں مڈل برتھ کی بکنک نہیں کی جائے گی۔

  • Share this:
4 بجے سے ٹکٹ بکنگ، ماسک۔ سینیٹائزر اور 2 گھنٹے پہلے اسکریننگ، ٹرینوں میں سفر سے پہلے جان لیں نئے ضابطے
علامتی تصویر

نئی دہلی۔ کورونا وبا (Covid-19 Pandemic) کی وجہ سے ملک میں پچاس دن سے لاک ڈاون (Lockdown) نافذ ہے۔ مرکزی حکومت نے منگل سے دہلی سمیت کچھ شہروں میں پندرہ جوڑی مسافر ٹرینوں کو چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لئے ٹکٹوں کی بکنگ آج شام چار بجے سے آئی آر سی ٹی سی کی آفیشیل ویب سائٹ پر شروع ہو جائے گی۔ اس بیچ وزارت داخلہ کی طرف سے ان ٹرینوں کو چلنے اور مسافروں کو لے کر نئے رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں۔


ریلوے نے بتایا ہے کہ ریلوے ٹکٹ کاونٹرس ابھی بھی بند رہیں گے۔ پلیٹ فارم ٹکٹ بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔ پیر کے روز شام چار بجے سے آئی آر سی ٹی سی سے ٹکٹوں کی بکنگ کی جا سکے گی۔ ریلوے نے منگل سے جن ٹرینوں کو چلانے کا فیصلہ کیا ہے، وہ سبھی راجدھانی ٹرینیں ہیں۔ سبھی ٹرینوں میں مڈل برتھ کی بکنک نہیں کی جائے گی۔ ریلوے نے بتایا کہ ٹرین شیڈول کے بارے میں آگے کی جانکاری جلد ہی دی جائے گی۔




کیا ہیں رہنما خطوط

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نئے رہنما خطوط کے مطابق، ان ٹرینوں میں صرف وہی لوگ سفر کر پائیں گے جن کے پاس کنفرم ای ٹکٹ ہو گا۔

صرف ای ٹکٹ والے شخص کو ہی اسٹیشن میں داخلہ کی اجازت ہو گی۔ جس کے پاس ای ٹکٹ ہو گا، اسے ہی ٹیکسی سے اسٹیشن تک آنے کی اجازت ہو گی۔

پلیٹ فارم پر ہیلتھ چیک اپ اور اسکریننگ میں پاس ہوئے مسافروں کو ہی ان ٹرینوں میں سفر کے لئے اجازت ملے گی۔ اگر کسی شخص میں کورونا کی کوئی ہلکی بھی علامت ملی تو اسے کنفرم ٹکٹ ہونے کے بعد بھی ٹرین میں چڑھنے نہیں دیا جائے گا۔

ٹرین میں سفر کے دروان مسافروں کو ماسک پہنے رہنا ہو گا اور سینیٹائزر کا استعمال کرنا ہو گا۔ آپ کو اپنے ساتھ گاربیج بیگ بھی رکھنا ہو گا۔

ٹرین میں سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ اس لئے مڈل برتھ کی بکنگ نہیں ہو گی۔

مسافروں کو ٹرین کے وقت سے دو گھنٹے پہلے اسٹیشن پہنچنا ہو گا۔ سبھی ٹرینیں لمٹیڈ اسٹاپیج کے ساتھ ہی چلیں گی۔

وزارت ریل کے مطابق، وزارت صحت سے مشورہ کے بعد ہی ٹرینوں کو کس اسٹیشن سے چلنا ہے، اس کا اعلان ہو گا۔ ریل وزارت اس بارے میں الگ سے رہنما خطوط جاری کرے گی جس پر عمل سبھی مسافروں کو کرنا ہو گا۔
First published: May 11, 2020 03:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading