ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Covid-19 : دہلی سے نوئیڈا آنے پر روک نہیں ، صرف ہوگی رینڈم کورونا جانچ ، حکم جاری

Coronavirus Update : جانکاری کے مطابق یہ ٹیم دہلی نوئیڈا بارڈر پر راہگیروں کی کورونا جانچ کرے گی ۔ خاص کر ڈی این ڈی اور چلہ میں نوئیڈا دہلی کی سرحد پر تعینات ٹیم کورونا کی جانچ کرے گی ۔

  • Share this:
Covid-19 : دہلی سے نوئیڈا آنے پر روک نہیں ، صرف ہوگی رینڈم کورونا جانچ ، حکم جاری
Covid-19 : دہلی سے نوئیڈا آنے پر روک نہیں ، صرف ہوگی رینڈم کورونا جانچ ، حکم جاری

قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر نوئیڈا انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ اب بدھ یعنی 18 نومبر سے دہلی سے نوئیڈا آنے والے لوگوں کی رینڈم جانچ کیا جائے گا ۔ دہلی سے نوئیڈا آنے والوں کی جانچ کرنے کا فیصلہ دہلی ضلع افسر سہاس ایلوائی نے افسران کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد کیا ہے ۔ میٹنگ کے بعد ضلع افسر نے واضح طور پر کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ نوئیڈا اور دہلی کے درمیان لوگوں کی آمد و رفت پر کوئی روک نہیں لگائی گئی ہے ۔ پہلے کی طرح ہی لوگ آرام سے آمدورفت کرسکتے ہیں ۔


جانکاری کے مطابق یہ ٹیم دہلی نوئیڈا بارڈر پر راہگیروں کی کورونا جانچ کرے گی ۔ خاص کر ڈی این ڈی اور چلہ میں نوئیڈا دہلی کی سرحد پر تعینات ٹیم کورونا کی جانچ کرے گی ۔ ضلع افسر نے کہا کہ گوتم بدھ نگر ضلع میں حال ہی میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کی وجہ سے کورونا کے خلاف لڑائی کی حکمت عملی کو چاق و چوبند کیا گیا ہے ۔


سہاس نے کہا کہ دہلی اور دیگر مقامات سے لوگوں کی آمدورفت کی وجہ سے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ رینڈم جانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر افسران کو ٹیم بنانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔


بتادیں کہ دہلی میں روزانہ کورونا وائرس کے کم و بیش پانچ ہزار معاملات سامنے آرہے ہیں ، جس کی وجہ سے لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے ۔ دہلی میں منگل کو کورونا کے 6396 نئے معاملات سامنے آئے تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 18, 2020 08:07 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading