ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑی خوش خبری! دہلی کے نجی اسپتالوں میں کورونا کا علاج ہو گا سستا

بتا دیں کہ فی الحال دہلی کے نجی اسپتالوں میں آئیسولیشن بیڈ کے لئے 24 سے 25 ہزار روپئے فی دن کے حساب سے لیا جاتا ہے۔

  • Share this:
بڑی خوش خبری! دہلی کے نجی اسپتالوں میں کورونا کا علاج ہو گا سستا
بڑی خوش خبری! دہلی کے نجی اسپتالوں میں کورونا کا علاج ہو گا سستا

نئی دہلی۔ کورونا وائرس کے انفیکشن سے جوجھ رہے قومی دارالحکومت کے لوگوں کے لئے راحت والی خبر ہے۔ مرکزی حکومت نے اس تجویز کو تسلیم کر لیا ہے جس میں نجی اسپتالوں میں علاج کی شرحوں کو دو تہائی تک کم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ بتا دیں کہ فی الحال دہلی کے نجی اسپتالوں میں آئیسولیشن بیڈ کے لئے 24 سے 25 ہزار روپئے فی دن کے حساب سے لیا جاتا ہے۔ یہ شرحیں کووڈ اسپتالوں کے لئے ہیں جہاں کورونا کا علاج ہوتا ہے۔



مرکز کے ذریعہ وی کے پال کمیٹی کی سفارشات کو تسلیم کرنے پر اب اس کے لئے کورونا مریض کو فی دن کے حساب سے 8 سے 10 ہزار روپئے کی ادائیگی کرنی ہو گی۔ بتا دیں کہ پال کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں نجی اسپتالوں میں کورونا کے علاج کی شرحوں کو دو تہائی تک کم کرنے کی سفارش کی تھی۔ اب وزارت داخلہ نے اسے تسلیم کر لیا ہے۔

وہیں، حال ہی میں ملک کے دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس ٹیسٹ کی قیمت طئے کر دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی تشکیل کردہ کمیٹی کی سفارشات کے بعد دہلی میں کورونا کی جانچ کی قیمت 2,400 روپئے طئے کر دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذریعہ دی گئی معلومات کے مطابق دہلی میں کورونا مریض کے رابطے میں آئے لوگوں کا پتہ لگانے کے لئے 15-16 جون کے درمیان 1,77,692 کی آبادی کے لئے صحت سروے کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے فیصلے کے بعد کورونا کی جانچ کے لئے 15-16 جون کو دہلی میں 16,618 نمونے اکھٹا کئے گئے۔ 14 جون تک  4,000-4,500 نمونوں کی جانچ ہو رہی تھی۔
First published: Jun 19, 2020 01:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading