ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مرکزی حکومت کے رہنما خطوط جاری، حکومت نے کئی شعبوں میں نرمی کا کیا اعلان

لاک ڈاؤن میں توسیع کے ساتھ مرکزی حکومت نے نئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ عوام کی پریشانیوں میں کمی کے مقصد سے حکومت نے بعض اہم شعبوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی گائیڈ لائنس کے مطابق بیس اپریل کے بعد زرعی،آئی ٹی، پرنٹ والکٹرانک میڈیا،ای کامرس، ہوٹل، لاج، بینکنگ سرگرمیوں اور بین ریاستی ٹرانسپورٹ کی اجازت دی جائے گی۔

  • Share this:

گائیڈلائنس میں کہا گیا ہے کہ بیس اپریل کے بعد اُن علاقوں میں جسے کووِڈ نائنٹین ہاٹ اسپاٹ قرار نہیں دیاگیا ہے، وہاں کاشت کاری اور چنندہ منڈیوں میں زرعی پیداوار کی خریداری کی اجازت دی جائے گی۔ دودھ، دودھ سے بنی اشیاء، پولٹری کی سپلائی چین بحال ہوگی۔

حکومت نے دیہی علاقوں کے لئے بھی نرمی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیہی علاقوں میں فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز سمیت دیگر صنعتیں، وہاں سڑکوں کی تعمیر، آبپاشی پروجیکٹس کی اجازت رہے گی۔ منریگا کے سبھی کاموں کو بھی شرائط کے ساتھ اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ضروری سامان کی آمد ورفت بھی بحال ہوگی۔لاک ڈاؤن کے دوران تمام پبلک ٹرانسپورٹ بند رہیں گے جن میں روڈ،ریل اور فضائی خدمات شامل ہیں۔تمام تعلیمی ادارے،سینما ہال ، شاپنگ مال ، اسپورٹس کامپلیکس بند رہیں گے۔ مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی رہےگی۔

First published: Apr 15, 2020 06:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading