ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں پیر سے کھلیں گے پارک اور گارڈن، 50فیصد کسٹمرس کے ساتھ کلب بار کو بھی اجازت

Delhi Unlock: اس بیچ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) DDMA نے پیر سے دہلی میں عوامی پارکس ، باغات ، گولف کلب ، بار اور باہری یوگا سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہے۔

  • Share this:
دہلی میں پیر سے کھلیں گے پارک اور گارڈن، 50فیصد کسٹمرس کے ساتھ کلب بار کو بھی اجازت
Delhi Unlock: اس بیچ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) DDMA نے پیر سے دہلی میں عوامی پارکس ، باغات ، گولف کلب ، بار اور باہری یوگا سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہے۔

نئی دہلی: کورونا کی دوسری لہر سست ہونے کے بعد ملک کی راجدھانی دہلی مسلسل ان لاک کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اس بیچ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) DDMA نے پیر سے دہلی میں عوامی پارکس ، باغات ، گولف کلب ، بار اور باہری یوگا سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے علاوہ ، ڈی ڈی ایم اے نے آج اپنے ایک احکامات میں کہا ہے کہ ان مقامات پر کووڈ رہنما خطوط پر عمل کرانا ضلعی مجسٹریٹ کی ذمہ داری ہوگی۔


صرف یہی نہیں اس وقت دہلی کے ایک زون میں ایک دن میں صرف ایک ہفتہ وار مارکیٹ ہوگی۔ جبکہ رہائشی علاقوں میں تمام دکانیں صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک کھل سکیں گی۔ اس کے علاوہ ، تمام بازاروں اور مالز میں دکانوں کا کھلنے کا وقت صرف صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ ، ریستوراں 50 فیصد بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک کھل سکیں گے۔ اس کے علاوہ اب 50 فیصد گنجائش کے ساتھ باریں بھی کھولی جاسکتی ہیں۔


ملک میں جان لیوا اور ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ19) کی وبا کے ایکٹیوکیسز تیزی سے کم ہورہے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 30،776 ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے اور1576 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں دریں اثنا ہفتے کے روز 38 لاکھ 10 ہزار 554 افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 27 کروڑ 66 لاکھ 93 ہزار 572 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58،419 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2،98،81،965 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران 87 ہزار 619 مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 87 لاکھ 66 ہزار نو ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 30 ہزار 776 سے گھٹ کرمجموعی تعداد سات لاکھ 29 ہزار 243 رہ گئی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 20, 2021 02:18 PM IST