ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سی پی آئی لیڈر ڈی راجہ کی شرد یادو سے ملاقات ، نتیش کے بی جے پی کے ساتھ جانے سے خوش نہیں ہیں یادو

سی پی آئی لیڈر ڈی راجہ نے اتوار کو شرد یادو سے ملاقات کی اور کہا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی طرف سے مهاگٹھ بندھن کو توڑنے اور بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے سے شرد یادو متفق نہیں ہیں

  • Share this:
سی پی آئی لیڈر ڈی راجہ کی شرد یادو سے ملاقات ، نتیش کے بی جے پی کے ساتھ جانے سے خوش نہیں ہیں یادو
شرد یادو: فائل فوٹو

نئی دہلی: سی پی آئی لیڈر ڈی راجہ نے اتوار کو شرد یادو سے ملاقات کی اور کہا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی طرف سے مهاگٹھ بندھن کو توڑنے اور بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے سے شرد یادو متفق نہیں ہیں ۔ راجہ  نے کہا کہ شرد یادو بہار کے واقعات کو لے کر مایوس اور پریشان ہیں۔ سی پی آئی لیڈر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ان (شرد یادو کو) فیصلے سے دور رکھا گیا۔ راجہ نے کہا کہ شرد یادو نے انہیں ہفتہ کو فون کیا تھا، جب وہ چنئی میں تھے، اس کے بعد انہوں نے ان سے ملاقات کی۔

نتیش کے قدم کو بہار میں لوگوں کے مینڈیٹ کے ساتھ دھوکہ قرار دیتے ہوئے راجہ نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں شرد یادو کو آگے آنا چاہئے اور انہیں بی جے پی ، آر ایس ایس اور فرقہ وارانہ طاقتوں کے ارادوں کے خلاف جنگ کی قیادت کرنی چاہئے۔

First published: Jul 30, 2017 09:07 PM IST