ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شاہ کو سی پی آئی ایم کا جواب، کہا بی جے پی ہاری تو پاک نہیں پورے ملک میں پھوٹیں گے پٹاخے

نئی دہلی۔ مارکسوادی كميونسٹ پارٹی نے بی جے پی سربراہ امت شاہ کو ان کے پٹاخے سے متعلق تبصرہ کو لے کر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Oct 30, 2015 08:43 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شاہ کو سی پی آئی ایم کا جواب، کہا بی جے پی ہاری تو پاک نہیں پورے ملک میں پھوٹیں گے پٹاخے
نئی دہلی۔ مارکسوادی كميونسٹ پارٹی نے بی جے پی سربراہ امت شاہ کو ان کے پٹاخے سے متعلق تبصرہ کو لے کر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

نئی دہلی۔ مارکسوادی كميونسٹ پارٹی نے بی جے پی سربراہ امت شاہ کو ان کے پٹاخے  سے متعلق تبصرہ کو لے کر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ پارٹی نے برندا کرات کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب این ڈی اے بہار اسمبلی انتخابات میں ہارے گا تو پورے ہندوستان میں پٹاخے چھوڑے جائیں گے۔ پارٹی نے ساتھ ہی کہا کہ بی جے پی لیڈر کو اپنی پارٹی کی یقینی شکست کو فرقہ وارانہ رنگ دینا بند کر دینا چاہئے۔


پارٹی نے شاہ پر بہار کی توہین کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔ سی پی آئی لیڈر برندا کرات کے حوالے سے پارٹی نے ٹویٹ کیا کہ امت شاہ جب آپ بہار میں ہاریں گے تو پورے ہندوستان میں پٹاخے چھوڑے جائیں گے۔ اپنی یقینی شکست کو فرقہ وارانہ رنگ دینا بند کرو۔


غور طلب ہے کہ اس سے پہلے بہار کے ركسول میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے ایک انتخابی ریلی کے دوران کہا تھا کہ بہار میں بی جے پی غلطی سے بھی ہار گئی تو کامیابی یا ناکامی تو بہار میں ہوگی، لیکن پٹاخے پاک میں پھوڑے جائیں گے۔ امت شاہ کے اس بیان کی چوطرفہ تنقید ہو رہی ہے۔

First published: Oct 30, 2015 08:42 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading