کریڈٹ کارڈ کا استعمال آج کے وقت میں بہت بڑھ گیا ہے، لیکن آج بھی کچھ لوگ کریڈٹ لینے سے ڈرتے ہیں۔ کریڈٹ کارڈ کے کھونے یا غلط استعمال ہونے سے لوگ ٹینشن میں آجاتے ہیں۔ وہ یہ سوچ کرپریشان ہوجاتے ہیں کہ اب اس نقصان کی بھرپائی کون کرے گا۔
اگرآپ کا کریڈٹ کارڈ کھوجاتا ہے یا اس کاغلط استعمال ہوتا ہے توآپ کو فکرکرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسا ہونے پرکریڈٹ کارڈ جاری کرنے والا بینک معاوضہ دیتا ہے۔ اس کے لئے بینک کا بیمہ کمپنی کا ساتھ معاہدہ ہوتا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ معاوضے کا دعویٰ کیسے کیا جاسکتا ہے۔
سب سے پہلے اگرآپ کا کریڈٹ کارڈ غائب ہوتا ہے توآپ کواس کا ثبوت دینا ہوگا۔ اگرکارڈ کھونے والا شخص کارڈ کھونے کا مضبوط ثبوت پیش نہیں کرپاتا ہے تو بینک معاوضے کے عمل کوآگے نہیں بڑھائے گا۔
یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ کارڈ کے غائب ہوتے ہی اس کی جانکاری بینک کو دیں اوراسے بلاک کروا دیں۔ اس سے اس کارڈ کا غلط استعمال ہونے کا امکان کم ہوجاتا ہے۔ کارڈ گم ہونے کی شکایت پولیس میں بھی درج کرائیں اوراس کی کاپی لے لیں۔ کئی ریاستوں میں آن لائن شکایت درج کرنے کی بھی سہولت ہے۔ اس سے آپ کے پاس ایک مضبوط ثبوت بھی ہوجائے گا۔
اس کے بعد بینک معاوضہ دینے کے عمل کوآگے بڑھاتے ہیں۔ کارڈ غائب ہونے کے بعد کارڈ ہولڈرکوملنے والا معاوضہ اس بات پرمنحصرنہیں کرتا ہے کہ کارڈ کے غلط استعمال کرنے والے سے پیسے وصول کئے گئے ہیں یا نہیں۔ بیمہ کورمیں ہونے کے سبب آپ کو اس بات کی فکرنہیں کرنی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:
بینک منیجرنے کہا "ایک رات ساتھ گزارو، تومنظورکردوں گا لون"، خاتون نے جم کرکی پٹائییہ بھی پڑھیں:
اگر بینک کھاتے سے بارہ مہینے تک نہیں نکالے پیسے تو اے ٹی ایم ہو جائے گا بلاکیہ بھی پڑھیں:
نوے کروڑ ڈیبٹ۔ کریڈٹ کارڈ پر خطرہ! اس وجہ سے بند ہو سکتی ہے پیمنٹ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔