ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ، 21 جولائی کو ہوگی عید الاضحی

Dhul Hijjah Crescent 2021: رویت ہلال کمیٹیوں کے مطابق اتوار کو ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اور پیر کو یکم ذی الحجہ ہے ۔ نیز 21 جولائی بروز بدھ کو عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے گی ۔

  • Share this:
ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ، 21 جولائی کو ہوگی عید الاضحی
ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ، 21 جولائی کو ہوگی عید الاضحی

نئی دہلی : ہندوستان میں ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اور 21 جولائی کو عید الاضحی ہوگی ۔ ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے چاند نظر آنے کی تصدیق کردی ہے ۔ رویت ہلال کمیٹیوں کے مطابق اتوار کو ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اور پیر کو یکم ذی الحجہ ہے ۔ نیز 21 جولائی بروز بدھ کو عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے گی ۔


امارت شرعیہ ہند کی پریس ریلیز کے مطابق اتوار کو بعد نماز مغرب مولانا ابو الحسن پالن پوری کی نگرانی میں نئی دہلی میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ۔ دہلی میں مطلع صاف نہیں تھا اور چاند نظر نہیں آیا ۔ لیکن گوہاٹی ، کوکرا جھار ( آسام ) ، میگھالیہ ، مغربی بنگال ، تری پورہ ، کٹک ، بہار اور دیوبند سمیت ملک کے مختلف مقامات پر رویت عام کی اطلاعات موصول ہوئیں ۔


اس کے بعد رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ نے اعلان کیا کہ 29 کی رویت شرعا ثابت ہوگئی ہے ۔ کل بتاریخ 12 جولائی بروز پیر ماہ ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی اور عید الاضی 21 جولائی بروز بدھ ہوگی ۔




سعودی عرب میں 20 جولائی کو عید الاضحی

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں یکم ذوالحج 11 جولائی بروز اتوار کو ہے جب کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 19 جولائی کو ہوگا اور 20 جولائی کو عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے علاوہ عرب ممالک متحدہ عرب امارات، عراق، لیبیا، شام، یمن اور دیگر میں بھی عید الاضحی 20 جولائی کو منائی جائے گی۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 11, 2021 08:51 PM IST