ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع سڑک حادثہ میں زخمی ، سر میں لگی ہے چوٹ ، سی ایم آئی اسپتال میں زیر علاج
ٹیم انڈیا کےتیز گیند باز محمد سمیع دہرادون میں سڑک حادثے کا شکار ہوگئے ہیں ۔
ٹیم انڈیا کےتیز گیند باز محمد سمیع دہرادون میں سڑک حادثے کا شکار ہوگئے ہیں ۔ اس حادثہ میں ان کی پیشانی پر چوٹیں آئی ہیں ، جس کے بعد انہیں ٹانکے لگوانے پڑے ہیں
دہرادون : ٹیم انڈیا کےتیز گیند باز محمد سمیع دہرادون میں سڑک حادثے کا شکار ہوگئے ہیں ۔ اس حادثہ میں ان کی پیشانی پر چوٹیں آئی ہیں ، جس کے بعد انہیں ٹانکے لگوانے پڑے ہیں ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق محمد سمیع ابھیمنیو کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کیلئے جمعہ کو دہرادون میں تھے اور وہاں سے وہ دہلی لوٹ رہے تھے ، تبھی راستے میں ان کی کار کا ایک ٹرک سے تصادم ہوگیا ۔ اس حادثہ میں سمیع کی دائیں آنکھ کے اوپر چوٹیں آئی ہیں۔ اس واقعہ کے بعد انہیں سی ایم آئی اسپتال لے جایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں تین چار ٹانکے لگائے ، فی الحال ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے ، جس کے بعد وہ دہرادون میں ہی ٹھہر گئے ہیں۔ خیال رہے کہ محمد سمیع گزشتہ کچھ دنوں سے گھریلو تنازع کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ ان کی اہلیہ حسین جہاں نے ان پر دیگر خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے اور ان کے ساتھ مار پیٹ ، قتل کی کوشش اور میچ فکسنگ جیسے سنگین الزامات لگائے ہیں ۔ تاہم سمیع ان سبھی الزامات سے انکار کرتے ہیں۔ میچ فکسنگ کے الزامات کی وجہ سے بی سی سی آئی نے ان کا کنٹریکٹ روک دیا تھا اور آئی پی ایل میں بھی ان کے کھیلنے پر تذبذب پیدا ہوگیا تھا ، مگر بی سی سی آئی کی جانچ کمیٹی نے اب انہیں فکسنگ کے تمام الزامات سے بری کردیا ہے ، جس کے وجہ سے اب وہ دہلی ڈیئر ڈیولس کیلئے کھیل سکیں گے۔ وہیں بی سی سی آئی نے بھی انہیں کنٹریکٹ میں واپس لے لیا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔