اپنا ضلع منتخب کریں۔

    چاچا نے اپنی ہی بھتیجی کے ساتھ کیا غلط کام، پانی کے ٹیویل پر لے جاکر انجام دی گھنونی حرکت

    چارسالہ بچی کے ساتھ حیوانیت کا معاملہ

    چارسالہ بچی کے ساتھ حیوانیت کا معاملہ

    یوپی (uttar pradesh)  میں خواتین کے ساتھ جرائم کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ ہاتھرس(Hathras)، بلرام پور (balrampur gangrape)، بھدوہی کے بعد اب علی گڑھ  (aligarh) میں بھی ایسا ہی سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔

    • Share this:
      یوپی (uttar pradesh)  میں خواتین کے ساتھ جرائم کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ ہاتھرس(Hathras)، بلرام پور (balrampur gangrape)، بھدوہی کے بعد اب علی گڑھ  (aligarh) میں بھی ایسا ہی سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ علی گڑھ کے کھیر پولیس تھانے کے تحت آنے والے ایک گاؤں میں چار سالہ بچی کی درندگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بچی کے ساتھ اس غلط کام کو انجام دینے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کا رشتے دار نے مبینہ طور پر معصوم کا ریپ کیا۔

      علی گڑھ کے تھانہ کھیرکوتوالی کے گاؤں اُدے پور میں چارسالہ بچی کے ساتھ حیوانیت کرنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ حیوانیت کرنے والا بچی کاچاچا بتایا جارہے۔ پولیس کو سونمبر پر اطلاع ملی تھی جس کے بعد پولیس ٹیم گاؤں پہنچی اور بچی کو میڈیکل کے لئے ضلع اسپتال لایا گیا۔ پولیس کے مطا بق معصوم بچی کو ملزم پانی کے ٹیویل پر لے گیا تھا جہاں اس کے ساتھ درندگی کو انجام دیا اور بچی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ ایس پی دیہات شبھم پٹیل نے میڈیا کو بتایا کہ بچی کا ڈاکٹری معائنہ کرایا گیا ہے۔، ملزم کی گرفتاری کے لئے دوٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

      اس معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔ ہم نے شکات درج کر لی ہے جلد ہی ملزم شخص کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

      غور طلب ہے کہ خواتین  (women harassment) کے ساتھ جرائم کے معاملات نہ صرف اتر پردیش بلکہ ملک کے کئی حصوں میں بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ حال ہی میں آئے این سی آر بی (National Crime Records Bureau )کے اعداد و شمار کے مطابق خواتین کے ساتھ جرائم کے معاملوں میں گزشتہ ایک دہائی میں 86 فیصدی کی بڑھوتری ہوئی ہے۔ اسی مدت میں ریپ کی واردات بھی 50 فیصد بڑھ گئی ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: