ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دردناک: ماں نے اپنی ہی 7 سال کی بچی کے ساتھ کی گھنونی حرکت، شوہر نے کیا یہ خوفناک انکشاف، اڑ جائیں گے ہوش

پنجاب کے امرتسر (Amritsar) میں ایک دل کو دہلا دینے والا معاملے سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک خاتون نے اپنی سات سال کی بچی کا گلا کاٹ لر بے رحمی سے قتل کر ڈالا۔ اتنا ہی نہیں قتل (Murder) جیسے خوفناک کام کو انجام دینے کے بعد اس معصوم کو گھر کی چھت پر لے جاکر جلا دیا۔

  • Share this:
دردناک: ماں نے اپنی ہی 7 سال کی بچی کے ساتھ کی گھنونی حرکت، شوہر نے کیا یہ خوفناک انکشاف، اڑ جائیں گے ہوش
ماں نے اپنی ہی بیٹی کی لی بے دردی سے جان۔۔

پنجاب کے امرتسر (Amritsar) میں ایک دل کو دہلا دینے والا معاملے سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک خاتون نے اپنی سات سال کی بچی کا گلا کاٹ لر بے رحمی سے قتل کر ڈالا۔ اتنا ہی نہیں قتل (Murder) جیسے خوفناک کام کو انجام دینے کے بعد اس معصوم کو گھر کی چھت پر لے جاکر جلا دیا۔ اس کے بعد اس نے آدھی جلی لاش کو پلاسٹک کے بیگ میں ڈال کر تالاب کے کنارے زمین میں گاڑ دیا۔ واضح رہے کہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس افسر بل ویندر کور نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو گرپیرت سنگھ نے شکایت درج کرائی تھی کہ اس کی بیوی ہرپریت کور نے ان کی سات سالہ بیٹی ارش دیپ کور کو جلاکر گاؤں کے پاس ہی زمین میں دبا دیا ہے۔ ملزم ہرپت کور نے پہلے اپنی بیٹی کے گلے کو کاٹا جس کے بعد اس نے چھت پر لے جاکر بیٹی کو جلادیا لیکن ارش دیپ کی لاش پوری طرح سے نہیں جل پائی اور اس نے رات میں ہی اپنی بیٹی کو گاؤں کے پاس پانی کے تالاب کے پاس گاڑھ دیا۔

دفعہ 302 کے تحت معاملہ درج۔

وہیں اس موقع پر پولیس نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ دماغی طور پر پریشان ہے۔ لیکن جس طرح سے ہرپریت کور نے سبھی ثبوتوں کو مٹایا ہے اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وہ دماغی طور پر کمزور ہے۔ وہیں پولیس نے ہرپریت کور کے شوہر گرپریت کے بیانوں پر قصوروار ہرپریت کور پر قتل کرنے کو لیکر دفعہ 302 کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔


ملزم خاتون کے ہیں چار بچے
وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ آگے کی کارروائی جاری ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں چل ہایا کہ آخر ہر پریت کور نے اپنی معصوم بیٹی کا قتل کیوں کیا۔ بتادیں کہ ملزم خاتون کے چار بچے ہیں اور شوہر کے ساتھ جھگڑے کے بعد وہ گرودوارے کے ایک سیوادار کے ساتھ رہ رہی تھی۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Sep 22, 2020 05:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading