ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

شادی شدہ پولیس سبب انسپکٹر نے کار میں گرل فرینڈ کے ساتھ کردی ایسی گھنونی حرکت کہ سب کے اڑ گئے ہوش

دہلی کے علی پور (Alipur) علاقے سے ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ معاملے میں دہلی پولیس کے ایک سب انسپکٹر (Sub Inspector) نے اپنی معشوقہ کے ساتھ جو کیا وہ واقعی دہلا دینے والا ہے۔

  • Share this:
شادی شدہ پولیس سبب انسپکٹر نے کار میں گرل فرینڈ کے ساتھ کردی ایسی گھنونی حرکت کہ سب کے اڑ گئے ہوش
دہلی پولیس کے ایس آئی کی گرل فرینڈ کے ساتھ شرمناک حرکت

نئی دہلی: دہلی کے علی پور (Alipur) علاقے سے ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ معاملے میں دہلی پولیس (Delhi Police) کے ایک سب انسپکٹر (Sub Inspector) نے اپنی معشوقہ کو گولی مار دی۔ معشوقہ کو گولی مارنے کے بعد ملزم سب انسپکٹر فرار ہوگیا ہے۔ واردات کی شکار معشوق کو میکس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ وہیں باہری ضلع ہولیس نے ملزم سب انسپیکٹر کے خلاف قتل کی کوشش کا معاملہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔


دہلی پولیس (Delhi Police) کے ذرائع کے مطابق ملزم سب انسپیکٹر کا نام سندیپ دہیا ہے۔ وہ 2010 میں دہلی پولیس میں بطور سب انسپیکٹر بھرتی ہوا تھا۔ فی الحال اس کی تعیناتی لاہوری گیٹ تھانے میں تھی۔ الزام ہے کہ سب انسپکٹر (Sub Inspector) سندیپ دہیا نے باہری دہلی کے علی پور علاقے میں اس خوفناک واردات کو انجام دیا ہے۔

جانچ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ سندیپ دہیا پہلے شادی شدہ تھا۔ اس کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا چل رہا ہے۔ اس شادی کے علاوہ اس کا علاقے کی ایک لڑکی کے ساتھ افیئر بھی چل رہا تھا۔ واردات کے دوران دونوں ایک۔دوسرے سے ملنے کیلئے علی پور علاقے میں بیٹھے تھے۔


الزام ہے کہ دونوں کار میں بیٹھ کر بات کر رہے تھے۔ بات چیت کے دوران ایس آئی سندی دیہا اپنی گرل فرینڈ پر شادی کا دباؤ بنا رہا تھا۔ اسی بات کو لیکر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ یہ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ ملزم ایس آئی سندیپ نے اپنی گرل فرینڈ کو گولی ماردی۔ گولی مارنے کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا۔ وہیں گولی کی آواز سن کر موقع پر پہنچے لوگوں نے اس کی جانکاری پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے متاثری کو نزدیک کے ہی میکس اسپتال میں داخل کرایا جہاں لڑکی کی حالت نازک بتائی جاررہی ہے اور معاملے پر جانچ جاری ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Sep 29, 2020 01:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading