ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پڑوس کی ہی 8 معصوم بچیوں کے ساتھ اس شخص نے بنائے جسمانی تعلقات، بنایا فحش ویڈیو اور پھر کیا یہ خوفناک کام، ملزم گرفتار

اترپردیش میں اعظم گڑھ (Azamgarh) ضلع کی پولیس نے آج ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا جو معصوموں کے ساتھ جسمانی تعقات بناکر کرکے ان کا ویڈیو بناتا تھا۔ پولیس کی جانچ میں ملزم کا خوفناک چہرہ سامنے آیا ہے۔

  • Share this:
پڑوس کی ہی 8 معصوم بچیوں کے ساتھ  اس شخص نے بنائے جسمانی تعلقات، بنایا فحش ویڈیو اور پھر کیا یہ خوفناک کام، ملزم گرفتار
کئی دیگر لڑکیوں کی عصمت دری کی بات کی ہورہی ہے جانچ۔ ایس پی

اترپردیش میں اعظم گڑھ (Azamgarh) ضلع کی پولیس نے آج ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا جو معصوموں کے ساتھ جسمانی تعقات بناکر کرکے ان کا ویڈیو بناتا تھا اور پھر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ اس کا انکشاف تب ہوا جب شخص ایک معصوم کے ریپ کے بعد اس کا ویڈیو بناکر اسے بلیک میل (Blackmail) کرنے لگا۔ معاملے میں اہل خانہ نے تھانے میں تحریر دیکر کارروائی کی مانگ کی۔ پولیس نے جب درندے کو حراست میں لیکر پوچھ۔گچھ شروع کی تو چونکانے والا انکشاف ہوا۔

پتہ چلا کہ ملزم شخص تقریبا آٹھ معصوم بچیوں کا ریپ (Rape)  کرکے ان کا ویڈیو بناکر بلیک میل کر چکا ہے۔ پولیس نے اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے اس کے موبائل کو ضبط کر لیا ہے۔

پولیس کی پوچھ۔گچھ میں ملزم کا خوفناک چہرہ آیا سامنے

پولیس کی گرفت میں کھڑا یہ ملزم شباب علی اعظم گڑھ ضلع کے مبارک پور تھانہ علاقے حیسنی باغ پورا سوفی محلے کا رہنے والا ہے۔ اس کے خلاف مبارک پور تھانے میں چھیڑکھانی کا مقدمہ درج کیا تھا اور پولیس نے اسے گرفتار کرکے پوچھ۔گچھ شروع کی تو ملزم کا ایک اور خوفناک چہرہ اجاگر ہوا۔ یہ اپنے آس۔پڑوس کی رہنے والی معصوم لڑکیوں کا پہلے ریپ کرتا تھا اور اس کے بعد ان کا فحش ویڈیو بناکر بلیک میل کرتا تھا۔


کئی دیگر لڑکیوں کی عصمت دری کی بات کی ہورہی ہے جانچ۔ ایس پی
پولیس سپرٹینڈنٹ پرورفیسر تریوینی سنگھ نے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کی ملزم کے خلاف چھیڑکھانی کا مقدمہ درج تھا۔ جب جانچ ہہوئی تو معلوم ہوا کہ ملزم نے اس بچی کے ساتھ جسمانی تعلقات بنائے تھے۔ ایس پی نے بتایا کہ آس۔پاس کی لڑکیوں کے ساتھ اس ملزم کے تعلقات بنانے کی بات سامنے آرہی ہے۔ اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ جانچ میں معاملہ صحیح پایا گیا تو دوبارہ الگ سے اس کے اوپر مقدمہ درج کرکے وارنٹ بنواکر جیل میں ہی رکھا جائے گا۔

پولیس نے اس درندے کو گرفتار تو کریا ہے لیکن اب پولیس کی مکمل جانچ کے بعد ہی یہ خلاصہ ہوگا کہ آکر کتنی معصوم بچیوں کی زندگی اس درندے نے برباد کی ہے۔ یہ سچ تو اب پولیس جانچ کے بعد ہی سامنے آئے گا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 23, 2020 06:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading