ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

فرضی ویب سائٹ بناکر بیوی اور دوستوں کے ساتھ مل کر آن لائن یہ کام کرتا تھا شخص، سائبر سیل نے کیا بڑا پردہ فاش

پولیس کی گرفت میں آئے اس شخص کا ساتھ اس کی بیوی اور کئی دوست بھی دیتے تھے جن کی تلاش میں پولیس مٖصروف ہے۔ پولیس نے اس پورے معاملے کی جانچ میرٹھ سائبر سیل کو دی جس کے بعد ٹھگی کے کاروبار کا پردہ فاش ہو گیا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد ایک ملزم کو پولیس نے مغربی بنگال سے گرفتار کر لیا ہے۔

  • Share this:

یوپی کے میرٹھ (Meerut) ضلع میں پولیس نے ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو بیرون ممالک جانے کیلئے ویزا (Visa) کے نام پر لوگوں سے ٹھگی (Fraud) کرتا تھا۔ پولیس کی گرفت میں آئے اس شخص کا ساتھ اس کی بیوی اور کئی دوست بھی دیتے تھے جن کی تلاش میں پولیس مٖصروف ہے۔ پولیس نے اس پورے معاملے کی جانچ میرٹھ سائبر سیل کو دی جس کے بعد ٹھگی کے کاروبار کا پردہ فاش ہو گیا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد ایک ملزم کو پولیس نے مغربی بنگال سے گرفتار کر لیا ہے۔

دراصل میرٹھ کے شاستری نگر مقامی ساگر گرگ نے میڈیکل تھانے میں شکایت دی کہ اس کے ساتھ آن لائن دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ ویزا دلوانے کے نام پر اس سے ایکسس بینک کے اکاؤنٹ میں 61800 روپئے ٹرانسفر کرائے گئے اور اس کے بعد جب انہوں نے ویزا کیلئے فون کرنا شروع کیا تو موبائل نمبر آف بتانے لگا۔ اس کے بعد انہیں شک ہوا کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے جس کی شکایت انہوں نے میرٹھ پولیس سے کی ہے۔ پولیس نے اس پورے معاملے کی جانچ میرٹھ سائبر سیل کو دی جس کے بعد دھوکہ (Fraud) دہی کے کاروبار کا راز کھل کر سامنے آیا۔ ایک ملزم بشوجیت پال کو پولیس نے بنگال سے گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ خوشبو نام کی خاتون بھی آن لائن فراڈ (Fraud) کا شکار ہوئی ہے۔

ایس ایس پی سورج رائے نے بتایا کہ یہ گروپ آن لائن اپنی ایک ویب سائٹ بناکر لوگوں کو ویزا اور پاسپورٹ دلانے کے نام پر اپنے بینک اکاؤنٹ میں پیسہ ڈلواتا تھا اور جب پیسہ اکاؤنٹ میں آ جاتا تو اس کے بعد دئے گئے موبائل نمبر کو یہ بند کر دیتے اور پیسے دینے والا شخص پریشان گھومتا رہتا۔ ایس ایس پی کے مطابق سائبر سیل کو اطلاع ملی کہ پولیس اسٹیشن حیدرآباد میں بھی ایک مقدمہ درج ہے۔ ملزم کے پاس سے ایک موبائل، نقدی بر آمد کی گئی ہے۔ ساتھ ہی بینک اکاؤنٹ میں موجود تقریبا بیس ہزار روپئے فریز کرائے گےے ہیں۔ پولیس ملزم کے دو دیگر ساتھیوں کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔

Published by: sana Naeem
First published: Nov 28, 2020 07:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading